وراٹ کو اور زیادہ جارحانہ دیکھنا چاہتے ہیں آر سی بی کے کھلاڑی: ڈیل اسٹین
نئی دہلی ، 28 ستمبر (ہ س)۔ جنوبی افریقہ کے سابق تیز گیند باز ڈیل اسٹین نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی
ڈیل اسٹین


نئی دہلی ، 28 ستمبر (ہ س)۔

جنوبی افریقہ کے سابق تیز گیند باز ڈیل اسٹین نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے کپتان وراٹ کوہلی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ آر سی بی کے کھلاڑی چاہتے ہیں کہ وہ زیادہ جارحانہ ہوں۔اسٹین نے کھیل چینل ا سٹار اسپورٹس کے شو لائیو فیڈ آف سلیکٹ ڈگ آو¿ٹ میں کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ آر سی بی کے کھلاڑی اسے اور زیادہ جارحانہ دیکھنا پسند کرتے ہیں، وہ نوجوان کھلاڑیوں کو بھی متاثر کرتے ہیں، ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور ان کے ہدایات پر ملتے ہیں۔۔انہوں نے مزید کہاکہ بھارتی ٹیم جب حال ہی میں انگلینڈ میں کھیل رہی تھی ،بھارتی کھلاڑی اپنے کپتان کی پیروی کررہے تھے اور وہ چاہتے تھے کہ ان کا کپتان جارحانہ رہے۔ کوہلی جارحانہ طریقے سے سامنے سے قیادت کرتے ہیں اور آر سی بی کو یہ پسند ہے۔وہ اب آرسی بی کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ یہ اس طرح کی ثقافت ہے جو انہیں اس ڈریسنگ روم میں ملی ہے۔

بتادیں کہ آئی پی ایل 2021 میں ، آر سی بی کی ٹیم نے 10 میچ کھیلے ہیں ، جن میں سے اس نے 6 جیتے اور چار ہارے ہیں۔ آر سی بی کی ٹیم 12 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں تیسری پوزیشن پر ہے۔

ہندوستھان سماچارمحمدخان


 rajesh pande