سدھو کے پنجاب کانگریس صدر کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد ٹوئٹر پر ارچنا پورن سنگھ کا نام ٹرینڈ ۔
پنجاب پردیش کانگریس صدر نوجوت سنگھ سدھو کے پیر کو اپنے عہدے سے استعفی دینے کے بعد اداکارہ ارچنا پورن
سدھو کے پنجاب کانگریس صدر کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد ٹوئٹر پر ارچنا پورن سنگھ کا نام ٹرینڈ ۔


پنجاب پردیش کانگریس صدر نوجوت سنگھ سدھو کے پیر کو اپنے عہدے سے استعفی دینے کے بعد اداکارہ ارچنا پورن سنگھ کا نام ٹویٹر پرٹرینڈکررہاہے۔

دراصل ، پنجاب کانگریس صدر کے عہدے سے سدھو کے استعفیٰ کے بعد ، سوشل میڈیا پر مختلف قسم کے میمز بنائے جا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ارچنا سدھو کی کرسی جانے سے پریشان ہیں ، جبکہ کچھ صارفین کہہ رہے ہیں کہ اب سدھو کی جگہ کانگریس صدرکیلئے اداکارہ ارچنا پورن سنگھ کے نام کے اعلان کا نتظار ہے ۔

دراصل ، جب سونی ٹی وی کے کامیڈی شو میں سدھو کی جج کی کرسی خالی تھی ، اس کی جگہ شو میں ارچنا پورن سنگھ کو دی گئی تھی۔ ایسی صورت میں، ایک بار پھر سدھو کی کرسی چلی گئی ہے، جس کے بعد ارچنا پورن سنگھ کا نام ٹرینڈکررہا ہے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande