25 مارچ 2022 کو'بھول بھولیا' کے راز سے اٹھے گا پردہ
طویل عرصے سے زیر بحث فلم 'بھول بھولیا' کی ریلیز کی تاریخ میکرس نے طے کر دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی میکرس ن


Bhool Bhulaiyaa Promo_1&n

Bhool Bhulaiyaa Promo_1&n 

طویل عرصے سے زیر بحث فلم 'بھول بھولیا' کی ریلیز کی تاریخ میکرس نے طے کر دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی میکرس نے فلم کی ایک جھلک بھی شیئر کی ہے ، جسے کارتک آرین نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر بھیکی ہے۔ ویڈیو میں کارتک ایک عمارت کے گنبد پر بیٹھے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ پس منظر میں ایک بڑا چاند نظر آ رہا ہے اور آس پاس کوے اڑ رہے ہیں۔ کالاچشمہپہنے کارتک کے ہاتھ میں ردراکش کی مالالپٹی ہوئی اور کالے رنگ کے کرتے پر منتر لکھے ہوئے ہیں۔ کارتک کا یہ روپ کافی دلچسپ ہے۔ اس ویڈیو کو شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ کارتک نے بتایا کہ یہ فلم اگلے سال 25 مارچ کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

انیس بزمی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’بھول بھولیا۔ 2‘ میں کارتک کے ساتھ کیارا اڈوانی مرکزی کردار میں ہیں۔ فلم میں تبو اور راج پال یادو بھی اہم کرداروں میں ہیں۔ بھوشن کمار ، مراد کھیتانی اور کرشن کمار اس فلم کو پروڈیوس کر رہے ہیں۔ فلم گزشتہ سال جولائی میں ریلیز ہونی تھی ، لیکن ملک میں کورونا وبا کے پھیلاو¿ کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ وقت پر مکمل نہ ہوسکی ، جس کی وجہ سے فلم کی ریلیز کی تاریخ ملتوی کردی گئی۔ لیکن قیاس کیا جا رہا تھا کہ میکرس اس فلم کو رواں سال نومبر میں ریلیز کریں گے۔ فلم 'بھول بھولیا 2' سال 2007 میں ریلیز ہونے والی 'بھول بھولیا' کا سیکوئل ہے ، جس میں اکشے کمار ، ودیا بالن مرکزی کردار میں تھے۔ اکشے کمار کی فلم 'بھول بھولیا' ایک ملیالم فلم کی ریمیک تھی۔ فلم 'بھول بھولیاکی ہدایت کاری پریادرشن نے کی تھی۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande