ہمارے بارے میں
ہمارے بارے میں
تعارف
ہندوستھان سماچار ہندوستان کی پہلی واحد لسانی قومی خبر رساں ایجنسی ہے۔اس کا قیام 10 اپریل 1948 کوایک کوآپریٹیوسوسائٹی کے طور پر عمل میں آیا تھا ۔ اس کا قومی صدر دفتر دہلی ہے۔ ملک کی مختلف ریاستوں میں اس کے 22 بیوروز کام کر رہے ہیں۔ اس وقت 600 مقامات پر ہندوستھان سماچار کے ذرائع ہیں ، جو چوبیس گھنٹے اپنی خدمات فراہم کر رہے ہیں۔
اپنے وسیع نیٹ ورک کے ساتھ ہندوستھان سماچار ملک کی سب سے زیادہ سبسکرائبرس پر مشتمل نیوز ایجنسیوں میں سرفہرست ہے۔ روزنامہ کے ساتھ ساتھ ہفتہ وار میگزین ، نیوز پورٹل ، نیوز چینلز ہمارے گاہک ہیں۔ اسکین سروس کے ذریعے سیکڑوں اداروں کو اپنی نیوز سروس فراہم کر رہے ہیں۔ ہماری مہارت مختلف ہندوستانی زبانوں میںفوری اور تازہ ترین خبریں فراہم کرناہے۔ اردو اور ہندی کے ساتھ ساتھ ہماری سروس بنگلہ ، آسامی ، اوڑیہ ، مراٹھی ، گجراتی ، کنڑ ، تیلگو ، پنجابی ، نیپالی وغیرہ زبانوں میں بھی موجودہے۔ ہم ملک کے سب سے بڑے نشریاتی نیوز چینلز 'ڈی ڈی نیوز' اور 'آکاش وانی' کو چھ زبانوں میں اپنی خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ نیپالی زبان کے متعدد اخبارات بھی ہمارے سبسکرائبر ہیں۔
تمام نا مساعد حالات کے باوجود ، ہم میڈیا کی دنیا میں مضبوطی سے کھڑے ہیں اور یقینا مستقبل میں بھی ہم کھڑے رہیں گے۔ خبروں کو مکمل صداقت کے ساتھ پیش کرنا ہمار ا اولین فریضہ رہا ہے ۔ پچھلے 73 سالوں سے ، ہم اپنے صحافتی فرائض پر عمل کرتے آ رہے ہیں اور مستقبل میں بھی کرتے رہیں گے۔ نیوز ایجنسی کی دنیا میں ہمارا اعتماد مضبوط اور مستحکم ہے۔
ہم نے صحافتی اقدار کے ساتھ ساتھ جمہوریت کو بہتر بنانے میں ہر ممکن حد تک اپنا کردار ادا کیا ہے۔ ایمر جنسی کے دور میں جمہوریت کے تحفظ کے لیے ہندوستھان سماچار نے جو کردار ادا کیا وہ ہماری سنہری تاریخ ہے۔ بے خوف اور غیر جانبدارانہ صحافت کی وجہ سے ہندوستھان سماچار حکمرا ں طبقے کی نظر وں میں کھٹکتا رہا ہے ۔ لیکن ، ہمارا ہدف رہا ہے 'جمہوریت کی نفاست اور انعام'۔
ہماریدیگر خدمات-
ہندوستھان سماچار مضامین ، فیچرز ، فوٹو سروس بھی فراہم کرتاہے۔ جدید ٹیکنالوجی کے پیش نظر ہم نیوزاسکین کی سروس بھی فراہم کر رہے ہیں۔ ہندوستھان سماچار کے زیر اہتمام سالنامہ بھی شائع کیا جا تا رہا ہے ۔یہ ہر سال کی اہم معلومات کا احاطہ کرتے ہوئے تاریخی وژن تیار کرنے کے لیے معروف ہے۔ 'یتھاوت' ہندوستھان سماچار گروپ کی ایک ہندی پندرہ روزہ میگزین ہے۔ اس میگزین نے قارئین کے درمیان اپنی آزاد اور مضبوط شناخت قائم کی ہے۔ اس کے ساتھ 'یُگ وارتا' (ہندی ہفتہ وار) ، 'نووتھان' (ہندی اور بنگالی ماہانہ) بھی شائع کئے جاتے رہے ہیں ۔ کورونا وبا کے پیش نظر فی الحال ’یتھاوت ‘میگزین شائع ہو رہی ہے۔
ہندوستانی نئے سال کے موقع پر ہر سال ہندو ستھان سماچار کی جانب سے دے نندنی (شب و روز) کی اشاعت کی جاتی ہے جس میں ہندوستانی تاریخ کے ساتھ ساتھ انگریزی میں بھی دن اور تاریخ شامل ہوتے ہیں ۔ ہندوستانی تاریخ پر مبنییہ دے نندنی کافی مستعمل ہے۔
 
ہمارے بانی
مغربی اثرات کے د رمیان ہندوستانی افکار و نظریات پر مبنی زرخیز زمین تیار کرنے میں شریک رہے مفکر(آنجہانی ) شیو رام شنکرآپٹے نے ہندوستھان سماچار نیوز ایجنسی کی بنیاد رکھی تھی۔ دیوناگری رسم الخط میں 'ٹیلی پرنٹر' کی ایجاد کا سہرا بھی جناب شیو رام شنکر آپٹے (دادا صاحب آپٹے ) کے سر ہی ہے جبکہ ہندوستانیوں کو وطن کی مٹی سے جوڑنے والے (آنجہانی ) بالیشور اگروال کی کامیاب ادارت اور انتظام میں ہندوستھان سماچار ملک کی سب سے مستند اور معروف نیوز ایجنسی کے طور پر قائم ہوئی ہے ۔
ایکدور ایسا بھی آیا جب ہندوستھان سماچار اپنے وجود کے لیے جدوجہد کر رہا تھا۔ تب قوم کے لئے وقف (آنجہانی ) شری کانت جوشی نے ہندوستھان سماچار کو نئی زندگی دی۔ ہندوستھان سماچار نیوز ایجنسی کا بنیادی اصول ہے سچائی ، مکالمہ ، خدمت اور تعاون ۔ایجنسی اسی راہ پر آگے بڑھ رہی ہے۔
 rajesh pande