چٹا گانگ ٹیسٹ: بنگلہ دیشی ٹائیگرز کے سامنے پاکستان گھٹنے ٹیکنے پر مجبور
تیج الاسلام کی شاندار گیندبازی،7وکٹ لے کر بنگلہ دیش کو دلائی44رنوں کی برتری، دوسری اننگ میں بنگلہ دی
تیج الاسلام


تیج الاسلام کی شاندار گیندبازی،7وکٹ لے کر بنگلہ دیش کو دلائی44رنوں کی برتری، دوسری اننگ میں بنگلہ دیش کا خراب آغاز

چٹاگانگ،28نومبر(ہ س)۔

بنگلہ دیش کے گیند باز تیج الاسلام کی تباہ کن گیند بازی کے سامنے پاکستانی ٹیم تاش کے پتوں کی طرح بکھر گئی۔ اور پوری پاکستانی ٹیم چٹاگانگ ٹیسٹ میں تیسرے دن 286 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ میزبان ٹیم کو دوسری اننگ میں بیٹنگ شروع کرنے سے قبل ہی 44 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔حالانکہ بنگلہ دیش کی دوسری اننگ کا آغاز بھی نہایت ہی خراب رہااور صرف 14کے مجموعی اسکور پر ہی اس کے تین بلے باز پویلین لوٹ گئے۔ تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک بنگلہ دیش نے دوسری اننگ میں4وکٹ پر 39رن بنا لئے ہیں۔ مشفق الرحیم 12اوریاسر علی7رن بنا کر کریز پرموجود ہیں۔دوسری اننگ میں شاہین آفریدی نے تین اور حسن علی نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

پاکستان نے تیسرے روز کے کھیل کا آغاز بغیر کسی نقصان 145 رنز پر کیا، ایک رن کے اضافے کے بعد ڈیبیو کرنے والے عبداللہ شفیق 52 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوگئے اس کے بعد آنے والے کھلاڑی اظہر علی بھی کوئی رن بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے۔ کپتان بابر اعظم بیٹنگ کیلئے آئے مگر وہ بھی کچھ خاص نہ کر کرسکے اور 10 رنز بناکر بولڈ ہوگئے، ان کے بعد آنے والے فواد عالم بھی 8 رنز ہی اسکور کر سکے۔لنچ کے وقفے کے بعد مہمان ٹیم کی پانچویں وکٹ اس وقت گری جب محمد رضوان 5 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے جبکہ 133 رنز بنانے والے عابد علی کی شاندار اننگز کا خاتمہ 217 کے اسکور پر ہوا۔پاکستان کی جانب سے آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کیلئے آنے والے حسن علی نے جارحانہ انداز اپنایا تو فوراً ہی 12 رنز پر اسٹمپ ہوگئے جبکہ ساجد خان5 رنز ہی بنا سکے۔پاکستان کی نویں وکٹ نعمان علی کی تھی جو ریویو لینے کے باوجود تھرڈ امپائر کے متنازعہ فیصلے کا شکار ہوئے۔پاکستان کی دسویں وکٹ 286 رنز پر گری، آو¿ٹ ہونے والے کھلاڑی فہیم اشرف تھے جنہوں نے 38 رنز بنائے جبکہ شاہین شاہ آفریدی 13 رنز پر ناٹ آو¿ٹ رہے۔

بنگلادیش کی جانب سے تیج الاسلام نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا جبکہ عبادت حسین نے 2 وکٹیں حاصل کیں، ایک وکٹ مہدی حسن کے حصے میں آئی۔

ہندوستھان سماچارمحمدخان


 rajesh pande