دسمبر کے مہینے میں 12 دن بینک بند رہیں گے
نئی دہلی، 28 نومبر (ہ س)۔ دسمبر شروع ہونے والا ہے۔ ریزرو بینک آف انڈیا نے سال کے آخری مہینے دسمبر 20
Banks will remain closed for 12 days next month 


نئی دہلی، 28 نومبر (ہ س)۔ دسمبر شروع ہونے والا ہے۔ ریزرو بینک آف انڈیا نے سال کے آخری مہینے دسمبر 2021 کے لیے بینک تعطیلات کی فہرست جاری کی ہے۔ ایسے میں اہم کام کے لیے برانچ جانے سے پہلے بینک کی چھٹیوں کی فہرست ضرور دیکھ لیں۔ کیونکہ دسمبر میں بینک کل 12 دن بند رہیں گے۔

آر بی آئی کی چھٹیوں کی فہرست کے مطابق، 12 دن کی چھٹیوں میں سے چار اتوار ہیں، جب کہ مہینے کے دوسرے اور چوتھے ہفتہ کو بینک بند رہیں گے۔ اس کے ساتھ دسمبر میں کرسمس کے موقع پر پورے ملک کے بینکوں میں چھٹی ہے۔ اس کے علاوہ مختلف ریاستوں میں تہواروں کی مناسبت سے تعطیلات پر بینک بھی بند رہیں گے۔

ہندوستھان سماچار؍اے صدیقی/سلام


 rajesh pande