فوج کے جوان اور اس کی بیوی نے پھندا لگا کر کی خودکشی،پولیس جانچ میں مصروف
جبلپور، 28 نومبر (ہ س)۔ جبلپور میں فوج کے جوان نے بیوی کے ساتھ خودکشی کرلی۔ دونوں کی لاشیں آرمی کو
فوج کے جوان اور اس کی بیوی نے پھندا لگا کر کی خودکشی،پولیس جانچ میں مصروف


جبلپور، 28 نومبر (ہ س)۔

جبلپور میں فوج کے جوان نے بیوی کے ساتھ خودکشی کرلی۔ دونوں کی لاشیں آرمی کوارٹرمیں پھندے سے لٹکی ملیں۔ آرمی کے رائفل مین کی لاش جہاں برآمدے میں پھندے سے لٹک رہی تھی، وہیں بیوی کی لاش کمرے میں لٹکی ملی۔ زوجین کے مابین خودکشی سے کچھ دیر پہلے تنازعہ ہوا تھا۔ ان کی شادی ایک سال پہلے ہی ہوئی تھی۔ سوسائڈ کی خبر ملتے ہی فوج کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے اورپھر کینٹ پولیس کو اطلاع دی گئی۔

کینٹ پولیس کے مطابق اصلاً ہماچل پردیش کے کانگڑا ضلع ساکن 28 سالہ پنکج سنگھ رائفل مین کے عہدے پر جے آر کے میں تعینات تھے۔ ان کے ساتھ ہی 25 سالہ بیوی سنیتا سنگھ بھی رہ رہی تھی۔ ان کی شادی ایک سال قبل ہی ہوئی تھی۔ پڑوسیوں کے مطابق رات تقریباً 10 بجے دونوں کھانا کھا کر سو گئے تھے۔ اس کے بعد ان کے درمیان کسی بات کو لیکر تنازعہ ہوا۔ ممکن ہے کہ اس کے بعد پنکج سنگھ روم سے باہربرآمدے میں پھانسی پرجھول گیا۔ وہیں سنیتا نے بھی بیڈ روم میں پنکھے سے پھندا بنا کر پھانسی لگا لی۔

اتوار صبح اسٹاف کے لوگوں نے دونوں کی لاشیں دیکھی اوراعلیٰ افسران کو اس کی اطلاع دی۔ فوج کے اعلیٰ افسران نے اپنی کارروائی پوری کرنے کے بعد دوپہر میں کینٹ پولیس کو اطلاع دی۔ جے کے رائفل کے صوبیدار نے کینٹ پولیس کو مسجد لائن کے فیملی کوارٹر نمبر36/12 ساکن پنکج اور ان کی بیوی کے ذریعہ پھانسی لگائے جانے کی اطلاع دی۔ پولیس نے ایف ایس ایل ٹیم کی موجودگی میں دونوں کی لاشیں پھندے سے اتاریں اور پی ایم کے لئے بھجوایا۔

کینٹ ٹی آئی وجے تیواری کے مطابق ابتدائی جانچ میں سامنے آیا ہے کہ دونوں کی ایک سال قبل ہی شادی ہوئی تھی۔ لیکن ان کے درمیان اچھے تعلقات نہیں تھے۔ اکثر دونوں آپس میں لڑتے رہتے تھے۔ دونوں کے کمرے سے کوئی سوسائڈ نوٹ نہیں ملا ہے۔ پولیس نے ان کے موبائل کو ضبط کر لیا ہے۔ موبائل سے خودکشی کا معمہ حل ہوسکتا ہے۔ کینٹ پولیس کے مطابق اتوار کو پی ایم کے بعد زوجین کی لاشوں کو مرچری میں رکھوا دیا گیا۔ پنکج کے خاندان اور سنیتا کے مائکہ والے ہماچل پردیش سے فلائٹ سے جبلپور شام چھ بجے پہنچے۔ رشتہ داروں کے کینٹ تھانہ میں بیان لینے کے بعد فوج کی گاڑی سے دونوں کی لاشیں ہماچل پردیش روانہ کی گئیں۔

ہندوستھان سماچار//محمد


 rajesh pande