تاریخ میں آج کا دن: 18 اکتوبر۔
دہشت گردی کا خاتمہ: 18 اکتوبر 2004 کو بالآخر بربریت ، دہشت اور خوف کا خاتمہ ہوا جس کی تین ریاستوں کر
Today in history: Veerappan killed today 


دہشت گردی کا خاتمہ: 18 اکتوبر 2004 کو بالآخر بربریت ، دہشت اور خوف کا خاتمہ ہوا جس کی تین ریاستوں کرناٹک ، کیرالہ اور تمل ناڈو کے بڑے حصوں میں تقریباً متوازی حکومتیں تھیں۔ کوج منی سوامی ویرپن ، جو کہ جنوبی ہند کا ایک بدنام زمانہ اسمگلر تھا ، اسی تاریخ کو اسے پکڑنے کے لیے قائم ٹاسک فورس کی گولیوں کا نشانہ بن گیا۔ نوعمری میں صندل کی لکڑی سمگلنگ اور ہاتھیوں کا شکار کرنے والے بدنام زمانہ ویرپن کی دہشت کی کہانی کو اعداد و شمار سے سمجھا جا سکتا ہے۔ اس نے 184 افراد کو قتل کیا جن میں 97 پولیس اہلکار تھے۔ اس کے سر پر 5 کروڑ کا انعام تھا۔ اس نے مشہور کناڈا فلم اداکار راجکمار کو تاوان کے لیے اغوا کیا تھا۔ اس نے 10 ہزار ٹن صندل کی لکڑی فروخت کی ، جس سے اس نے تقریبا ًدو ارب روپے کمائے۔ اس کو ختم کرنے کے لیے تشکیل دی گئی ٹاسک فورس پر تقریبا ً100 کروڑ خرچ کیے گئے۔

دیگر اہم واقعات:

1386: جرمنی میں ہائیڈل برگ یونیورسٹی کا قیام۔

1925: اتر پردیش اور اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلی نارائن دت تیواری کی پیدائش۔

1925: مشہور تھیٹر ڈائریکٹر ابراہیم القاضی کی پیدائش۔

1950: مشہور فلمی اداکار اومپوری کی پیدائش۔

1976: مشہور تیلگو ادیب وشواناتھ ستی نارائن کا انتقال۔

ہندوستھان سماچار؍اے صدیقی/سلام


 rajesh pande