مشن ایجوکیشن کی جانب سے ایجوکیشن کمیشن کے قیام کا مطالبہ
سر سید ڈے کے موقع پر واک فار ایجوکیشن منعقد نئی دہلی،17اکتوبر(ہ س)۔ حق تعلیم ایکٹ کے تحت تعلیم حاصل
سرسید ڈے


سر سید ڈے کے موقع پر واک فار ایجوکیشن منعقد

نئی دہلی،17اکتوبر(ہ س)۔

حق تعلیم ایکٹ کے تحت تعلیم حاصل کرنا ہر بچے کا قانونی حق ہے پھر تعلیم کے دو پیمانے کیوں ہیں اور تعلیمی اداروںں کو کاروباری ادارے کیوں بنادے گیے اس موضوع پر مشن ایجوکیشن نے سر سید ڈے کے موقع پر آج ایک واک فار ایجوکیشن منعقد کی جو ترکمان گیٹ سے شروع ہو کر جامع مسجد پر اختتام پذیر ہوئی اس موقع پر مشن ایجوکیشن کے صدر شفیع دہلوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جب ملک کی ہر پالیسی اور سسٹم کے لئے کمیشن موجود ہیں تو پھر تعلیمی نظام کی نگرانی کے لئے ایجوکیشن کمیشن کیوں نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام والدین کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اسکول میں داخل کراکے بے فکر نہ ہو جائیں بلکہ گھر سے اسکول تک اسکی تمام سر گرمیوں کی نگرانی کریں اور مستقبل کا نشانہ طے کرنا سکھائیں۔ واک فار ایجوکیشن کو خطاب کرتے ہوئے نایب صدر مشتاق بیگ نے کہا کہ آپ کو تعلیمی نظام کی جانکاری حاصل کرنی چاہیئے آپ تبھی طلباءکے قانونی حقوق کا تحفظ کر پائیں گے۔۔ارشاد احمد نے کہا کہ سرکار کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہر بچے کا اسکول میں داخلہ یقینی بنائیں۔حسنین اختر منصوری نے کہا کہ اگر بچے تعلیم ادھوری چھوڑ دیتے ہیں تو اسکے لئے والدین ذمہ دار ہیں۔واک فار ایجوکیشن کو ناظم سیفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپکے بچے کے تعلیمی حقوق میں کوئی رکاوٹ آتی ہے تو آپکو اسکا مقابلہ کرنا چاہیے۔واک میں شامل شرکاءکو تبسم اکبر اسد آزاد مہرالنسائ۔ اسلام الدین ندیم اور شاہ جہاں نے بھی خطاب کیا۔ترکمان گیٹ سے جامع مسجد تک راستے میں بلبلی خانہ میں مسعود ہاشمی اور انکی ٹیم۔پہاڑی بھوجلہ پر مفتی نثار احمد ومٹیا محل میں انیس منصوری وغیرہ نے اس تعلیمی کارواں کا خیرمقدم کیا۔ جامع مسجد پر بڑی تعداد میں لوگوں نے مشن ایجوکیشن کے اس قدم کی ستایش کی۔واک فار ایجوکیشن کی تیاری میں امین الدین عبید عالم نے اہم کردار ادا کیا۔

ہندوستھان سماچاراویس/محمد


 rajesh pande