پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ
نئی دہلی ، 17 اکتوبر (ہ س)۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا اثر گھریلو مارکیٹ
Petrol and diesel price continue to hike 


نئی دہلی ، 17 اکتوبر (ہ س)۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا اثر گھریلو مارکیٹ میںگزشتہ پندرہ روز سے نظر آرہا ہے۔ پبلک سیکٹر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایک بار پھر پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35 سے 35 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ یہ چوتھا دن ہے جب دونوں ایندھن 35 پیسے مہنگے ہو گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ، اتوار کو دہلی میں پٹرول 105.84 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.57 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا ، جبکہ نوئیڈا میں پٹرول 103 روپے فی لیٹر کو پار کر گیا۔

انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق ملک کے دیگر میٹرو ممبئی ، چنئی اور کولکاتا میں پٹرول کی قیمت بڑھ کر بالترتیب 111.71 روپے ، 103.01 روپے اور 106.43 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈیزل کی قیمت بھی بالترتیب 102.52 روپے ، 98.92 روپے اور 97.68 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے ساتھ نوئیڈا میں پٹرول 103 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 95.21 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ پچھلے 16 دنوں میں پٹرول 4.65 روپے فی لیٹر مہنگا ہو گیا ہے ، جبکہ ڈیزل گزشتہ 19 دنوں میں 6 روپے فی لیٹر مہنگا ہو گیا ہے۔ اسی کے ساتھ، ہفتے کے آخری کاروباری دن ، امریکی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ 0.86 ڈالر اضافے سے 84.86 ڈالر فی بیرل ہو گیا ، جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام 0.97 ڈالر بڑھ کر 82.28 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔

ہندوستھان سماچار؍اے صدیقی/سلام


 rajesh pande