رتلام: اسٹیرنگ فیل ہونے سے ملینی ندی کی پلیا پر لٹکی مسافر بس
رتلام، 17 اکتوبر (ہ س)۔ ضلع کے پپلودا تھانہ کے تحت موضع ہتنارا میں اسٹیرنگ فیل ہونے کی وجہ سے مسافر
رتلام: اسٹیرنگ فیل ہونے سے ملینی ندی کی پلیا پر لٹکی مسافر بس


رتلام، 17 اکتوبر (ہ س)۔

ضلع کے پپلودا تھانہ کے تحت موضع ہتنارا میں اسٹیرنگ فیل ہونے کی وجہ سے مسافر بس ملینی ندی پر بنی پلیا پر لٹک گئی۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

پپلودا تھانہ کے سب انسپکٹر رویندر کمار مالویہ نے بتایا کہ سی آر کے تاج کمپنی کی بس نمبر ایم پی 43 ای 0302 سیلانا سے جاورا جارہی تھی۔ تبھی دوپہر 2.30 بجے ہتنارا ملینی ندی پر بس کا اسٹیرنگ فیل ہوگیا اور بس پلیا پر لٹ گئی۔

موقع پر موجود گاؤں والوں نے فوراً بس میں سوار تقریباً 25 مسافروں کو محفوظ باہر نکالا۔ ان میں سے تین سے 4 مسافروں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ غنیمت رہی کہ بس پلیا پر لٹکنے پر پلٹی نہیں، ورنہ بڑا حادثہ ہوسکتا تھا۔ پولیس حادثے کی جانچ کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار//محمد


 rajesh pande