منی پور: چوراچاند پور میں سانس کی بیماری میں مبتلا100بجے اسپتال میں داخل
امپھال ، 17 اکتوبر (ہ س)۔ ریاست کے ضلع چوراچاند پور میں سینکڑوں بچوں کے سانس کی بیماری میں مبتلا ہو
منی پور: چوراچاند پور میں سانس کی بیماری میں مبتلا100بجے اسپتال میں داخل


امپھال ، 17 اکتوبر (ہ س)۔

ریاست کے ضلع چوراچاند پور میں سینکڑوں بچوں کے سانس کی بیماری میں مبتلا ہونے کی اطلاع ہے۔ ڈاکٹروں نے انہیں اسپتالوں سے داخل کیا اور علاج شروع کردیا ہے۔ اسپتال ذرائع نے بتایا کہ سانس لینے میں پریشانی کے علاوہ بچوں میں بخار کی علامات بھی ظاہر ہو رہی ہیں۔

چوراچاند پور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اسپتال کے عہدیداروں نے بتایا کہ گزشتہ چند دنوں میں 10 بچوں کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا ، لیکن آج اچانک کل 100 بچوں کواسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ اب تک 60 بچوں کو علاج کے بعد ڈسچارج کیا جا چکا ہے۔ سب کی عمریں دو ماہ سے تین سال کے درمیان ہیں۔اسپتال کے عہدیداروں نے بتایا کہ بیمار بچوں میں دو ماہ کا بچہ اور دو سال کا بچہ کورونا سے متاثر پایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ انفلوئنزا اے وائرس سب ٹائپ ایچ3این 2کے ایک مریض کی بھی شناخت کی گئی ہے۔ سبھی مریضوں کی جانچ کی گئی ہے۔ ان میں سے 35 بچوں کے نمونے منفی پائے گئے ہیں۔ باقی کی رپورٹ آنا ابھی باقی ہے۔ایک ماہر ڈاکٹر سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق موسم میں تبدیلی کی وجہ سے بخار اور سانس کی بیماری کا امکان ہے۔ موسمی تبدیلیوں کے دوران بچے عام طور پر زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔

ہندوستھان سماچارمحمدخان


 rajesh pande