نابالغ سے گینگ ریپ معاملے کی تفتیش میں تیزی
بیگوسرائے ، 17 اکتوبر (ہ س)۔ ایس پی کی ہدایات پر بیگوسرائے میں گینگ ریپ کی ایف آئی آر درج کرنے کے ب
نابالغ سے گینگ ریپ معاملے کی تفتیش میں تیزی


بیگوسرائے ، 17 اکتوبر (ہ س)۔

ایس پی کی ہدایات پر بیگوسرائے میں گینگ ریپ کی ایف آئی آر درج کرنے کے بعد پولیس نے تفتیش تیز کردی ہے۔ اتوار کو ، تیگھرا ڈی ایس پی اوم پرکاش متاثرہ کے گاو¿ں گئے اور بھگوان پور تھانہ علاقہ کے ایک گاو¿ں میں ایک درج فہرست ذات کے نابالغ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے معاملے کی تحقیقات کی۔ اس دوران متاثرہ اور اس کے اہل خانہ سے واقعہ کے بارے میں تفصیلی معلومات لی گئیں۔

متاثرہ اور ان کے اہل خانہ سے ملنے کے بعد پولیس ٹیم نے مقامی لوگوں سے پوچھ گچھ کی ہے۔ دوسری جانب مہیلا تھانے کی پولیس نے متاثرہ کا طبی معائنہ کرایا ہے۔ خاتون ایس ایچ او او نتی نے کہا کہ کارروائی کی سمت تحقیقاتی رپورٹ کی بنیاد پر طے کی جائے گی۔ اگر تفتیش میں عصمت دری کی تصدیق ہوتی ہے تو ملزم کو فوری گرفتار کر کے سزا دی جائے گی۔

قابل ذکر ہے کہ بھگوان پور تھانہ علاقہ کی ایک لڑکی نےمہیلا تھانے میں درخواست دائر کی ہے ، جس میں دو نوجوانوں پر پستول دکھا کر زیادتی اور قتل کی دھمکی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ متاثرہ نے ایس پی سے اپیل کرتے ہوئے اس پر بھگوان پور تھانے میں درخواست دیاجس کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔ دوسری جانب مختلف تنظیموں نے ڈی ایم آفس کے سامنے احتجاج شروع کر دیا اور اس واقعہ میں کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اس کے بعد پولیس تفتیش کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande