بھوپال میں ہٹ اینڈ رن کیس کے ڈرائیور گرفتار، کار بھی برآمد
بھوپال، 17 اکتوبر (ہ س)۔ شہر کے ریلوے استیشن علاقے میں ہفتہ رات تقریباً 11.30 بجے وسرجن کے لئے جارہی
بھوپال میں ہٹ اینڈ رن کیس کے ڈرائیور گرفتار، کار بھی برآمد


بھوپال، 17 اکتوبر (ہ س)۔ شہر کے ریلوے استیشن علاقے میں ہفتہ رات تقریباً 11.30 بجے وسرجن کے لئے جارہی درگا کی جھانکیوں میں ایک تیز رفتار کار گھس گئی۔ کار کی زد میں آکر چل سماروہ میں شامل ایک لڑکا سنگین طور سے زخمی ہوگیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ مشتعل لوگوں سے بچنے کے لئے ڈرائیور نے کار کو ریورس کرکے تیزی سے فرار ہوگیا، اس سے اس کی زد میں آکر تین دیگر لوگ بھی زخمی ہوگئے۔ اس کے بعد ہجوم نے جم کر ہنگامہ کیا اور کچھ دیر کے لئے راستہ جام کر دیا۔ بھاری پولیس فورس نے موقع پر پہنچ کر پرتیما وسرجن کے لئے جھانکیوں کو روانہ کیا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ کار پر کیرل کا رجسٹریشن نمبر لکھا تھا۔ اس میں دو نوجوان سوار تھے۔ اتوار صبح پولیس نے کار ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔ کار کو بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔ ادھر ڈی آئی جی ارشاد ولی نے ڈرائیور کے گرفتار کئے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔ حالانکہ اس دعوے کے پانچ گھنٹے بعد بھی پولیس نہ تو ملزم کا نام بتا سکی ہے اور نہ ہی کار کا نمبر۔ پولیس افسران ایک دوسرے پر الزام عائد کر رہے ہیں۔ حال ہی میں چھتیس گڑھ کے جش پور ضلع میں بھی ایسا ہی واقعہ سامنے آیا تھا۔ جس میں ایک تیز رفتار کار نے جلوس میں لوگوں کو کچل دیا تھا۔ اس میں ایک نوجوان کی موت ہوگئی تھی۔

ہندوستھان سماچار//سلام


 rajesh pande