ڈرگس کیس میں گرفتار آرین خان کوپوجا بیدی نے بے قصوربتایا
ڈرگس کیس میں گرفتار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو کئی بالی ووڈ اداکاروںاور اداکاراو¿ں کی حمایت حاصل
پوجا بیدی


ڈرگس کیس میں گرفتار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو کئی بالی ووڈ اداکاروںاور اداکاراو¿ں کی حمایت حاصل ہے۔ سلمان خان ، روینہ ٹنڈن ، پوجا بھٹ ، سومی علی وغیرہ کے بعد اب ایک اور اداکارہ پوجا بیدی کا نام اس فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔ آرین خان کے بارے میں اداکارہ پوجا بیدی کا کہنا ہے کہ آرین خان بے قصور ہے اور اسے بلا ضرورت جیل میںرکھا گیا ہے۔

پوجا بیدی نے ٹویٹ کیا اور لکھا کہ اگر آرین خان سے کوئی ڈرگس نہیں ملی تو کیا یہ خوفناک نہیں کہ ایک معصوم بچے کو ہر روز لاک اپ میں گزارنے پر مجبور کیا جا رہا ہے ؟ بغیر کسی وجہ کے جیل میں ڈالنا ذہنی طور پر پریشان کن ہے۔ عدالتی نظام میں بڑی اصلاحات کی ضرورت ہے ۔ایسے نظام بے گناہوں کو سزا دے کر مجرم بناتے ہیں۔پوجا بیدی کا یہ ٹویٹ وائرل ہو رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین بھی ان کے ٹویٹ پر شدید ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ 2 اکتوبر کو ممبئی سے گوا جانے والے کروز جہاز پر ہونے والی ڈرگ پارٹی کے دوران این سی بی کے چھاپے کے بعد آرین خان کو گرفتار کیا گیا تھا۔ آریان خان اس وقت آرتھر روڈ جیل ، ممبئی میں ہے۔

ہندوستھان سماچارمحمدخان


 rajesh pande