کورونا 'ایس اوپیز' نرمی میں مساجد شامل نہیں: سعودی وزارت مذہبی امور
ریاض،17اکتوبر(ہ س)۔ سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور، اوقاف اور دعوت ارشاد نے باور کرایا ہے کہ مملکت کی
کورونا 'ایس اوپیز' نرمی میں مساجد شامل نہیں: سعودی وزارت مذہبی امور


ریاض،17اکتوبر(ہ س)۔

سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور، اوقاف اور دعوت ارشاد نے باور کرایا ہے کہ مملکت کی مساجد میں کرونا وبا کی روک تھام کے لیے اختیار کردہ پروٹوکول پر عمل درآمد برقرار رہے گا اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں لائی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام مساجد میں نمازیوں کے لیے سماجی فاصلے اور ماسک پہننے کی شرط لازمی ہے اور اس پرعمل درآمد کرایا جائے گا۔

وزارت مذہبی امور کے جازان کے ڈائریکٹر محمد کریری نے ’الاخباریہ چینل‘ کو بتایا کہ کرونا ’ایس اوپیز‘ میں بعض مقامات پر نرمی کی گئی ہے مگران میں مساجد شامل نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چونکہ مساجد بھی بند مقامات میں آتی ہیں اس لیے ان میں نماز کے دوران کرونا ایس اوپیز پرعمل درآمد جاری رکھا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande