کیا کیپٹن کول دھونی پھر سے باپ بننے والے ہیں!
دبئی، 16اکتوبر (ہ س)۔چنئی کو چوتھی بار آئی پی ایل کا خطاب دلانے والے کپٹن کول مہندر سنگھ دھونی کیا پ
Captain Cool Dhoni is expecting second child!


دبئی، 16اکتوبر (ہ س)۔چنئی کو چوتھی بار آئی پی ایل کا خطاب دلانے والے کپٹن کول مہندر سنگھ دھونی کیا پھر سے باپ بننے والے ہیں؟۔ چنئی کی جیت کے بعد دھونی کی بیوی ساکشی کی جوتصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں ، اس سے تواس بات کا اشارہ ملتا ہے۔کرکٹ بالخصوص دھونی کے مداحوں کا دعویٰ ہے کہ ان تصاویر میں ساکشی کا بیبی بمپ نظر آرہا ہے حالانکہ دھونی یا ساکشی نے ابھی تک اس بارے میں کچھ نہیں کہا ہے۔

چنئی سپر کنگس (سی ایس کے) نے کپتان مہندر سنگھ دھونی کی قیادت میں کولکتہ نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) کو 27 رن سے شکست دے کر چوتھی بار آئی پی ایل کا خطاب جیت لیا۔ چنئی کی اس خطابی جیت کے بعد اسٹیڈیم میں موجودکپتان دھونی کی اہلیہ ساکشی دھونی خوشی سے جھوم اٹھیں۔ ساکشی نے چنئی کے جیتتے ہی اپنے ارد گرد اپنے خاص لوگوں کو گلے لگا کر جیت کی مبارکباد دی۔

جب ساکشی فتح کے جشن میں مگن تھیں تو ایسا لگ رہا تھا کہ وہ حاملہ ہیں اور جلد ہی ایک اور نیا مہمان ماہی کے گھر آنے والا ہے۔ چنئی کے چوتھی بار چیمپئن بننے کے بعد سے ہی ساکشی کے پریگنینٹ ہونے کی خبریں سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری خبر میں کہا جا رہا ہے کہ دھونی کی بیوی ساکشی حاملہ ہیں اور جلد ہی ان کے گھر ایک چھوٹا مہمان آنے والا ہے۔ اگر رپورٹس پر یقین کیا جائے تو دھونی کے سی ایس کے ٹیم کے ساتھی سریش رینا کی بیوی پرینکا ر ینانے ساکشی کے پریگنینٹ ہونے کے بارے میں معلومات دی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ساکشی چار ماہ کی حاملہ ہیں۔

دہرادون کی رہنے والی ساکشی نے 4 جولائی 2010 کو دھونی سے شادی کی تھی۔ اس وقت ساکشی ہوٹل مینجمنٹ کی تعلیم حاصل کر رہی تھیں اور کولکاتا کے تاج بنگال ہوٹل میں بطور ٹرینی کام کر رہی تھیں۔ ساکشی اور سابق بھارتی کپتان دھونی بچپن سے ایک دوسرے کو جانتے تھے اور ان کے والد رانچی میں ایک ہی فرم میں کام کرتے تھے۔ ساکشی اور دھونی کلکتہ میں تقریباً دس سال بعد ملے اور دو سال کی دوستی کے بعد دونوں نے شادی کر لی۔ ساکشی اور دھونی کی ایک بیٹی ہے جس کا نام جیوا ہے۔ ایم ایس دھونی فروری 2015 میں پہلی بار باپ بنے تھی اور جیوا کی عمرفی الحال چھ سال ہے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande