ممبئی: آرتھر روڈ جیل میں آرین خان کی کونسلنگ ہوئی
ممبئی ، 16 اکتوبر (ہ س)۔ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے نے ہفتے ک
آرین خان


ممبئی ، 16 اکتوبر (ہ س)۔

نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے نے ہفتے کو آرتھر روڈ جیل میں فلم اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان(23) کی کاو¿نسلنگ کی۔ اس دوران آرین خان بے حد خاموش دیکھے گئے۔ انہوں نے سمیر وانکھیڑے سے وعدہ کیا کہ وہ جیل سے نکلنے کے بعد بہتر آدمی بن کر دکھائیں گے۔

کروز شپ پر ڈرگس پارٹی معاملے میں آرین خان سمیت آٹھ ملزمان 14 دنوںکی عدالتی تحویل میں ہیں۔ آرین خان آرتھر روڈ جیل میں ہیں۔ این سی بی ذرائع نے بتایا کہ این جی او کی ایک ٹیم این سی بی کے عہدیداروں کے ہمراہ آج آرتھر روڈ جیل گئی تھی اور وہاں ڈرگس پارٹی کیس کے ملزمان کی مناسب کاونسلنگ کی گئی۔ مشاورت میں آرین خان کے ساتھ ارباز مرچنٹ اور دیگر بھی موجود تھے۔ ان سب کو سمیر وانکھیڑے نے منشیات سے ہونے والے نقصان سے آگاہ کیا۔ مشاورت کے بعد آرین نے وانکھیڑے سے وعدہ کیا کہ وہ اپنے آپ کو ایک اچھا اور نیک آدمی بن کردکھائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ آرین خان، ارباز مرچنٹ اور من من دھامیچا سمیت 20ملزموں کو ڈرگس پارٹی معاملے میں ابھی تک گرفتار کیا گیا ہے۔ ان میں سے آرین خان ، ارباز مرچنٹ اور من من دھامیچا سمیت آٹھ ملزمان 14 دن کی عدالتی تحویل میں ہیں۔ خصوصی این ڈی پی ایس عدالت نے جمعرات کو آرین خان ، ارباز مرچنٹ اور من من دھامیچا کی ضمانت درخواستوں پر سماعت مکمل کی اور فیصلہ 20 اکتوبر تک محفوظ کر لیا۔

ہندوستھان سماچارمحمدخان


 rajesh pande