ادھمپور پولیس نے منشیات فروش کی جائیداد کو ضبط کیا
جموں, 9 دسمبر (ہ س)ادھمپور پولیس نے منشیات کے خلاف جاری مہم کے تحت ایک اہم کارروائی انجام دیتے ہوئے ایک مبینہ منشیات فروش کی دو منزلہ رہائش گاہ ضبط کر لی۔ پولیس کے مطابق یہ کارروائی این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کے تحت عمل میں لائی گئی۔ ضبط کی گئی جائید
ادھمپور پولیس نے منشیات فروش کی جائیداد کو ضبط کیا


جموں, 9 دسمبر (ہ س)ادھمپور پولیس نے منشیات کے خلاف جاری مہم کے تحت ایک اہم کارروائی انجام دیتے ہوئے ایک مبینہ منشیات فروش کی دو منزلہ رہائش گاہ ضبط کر لی۔ پولیس کے مطابق یہ کارروائی این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کے تحت عمل میں لائی گئی۔

ضبط کی گئی جائیداد ورون عرف پِچی، سکنہ کرن نگر ادھمپور کی ملکیت ہے، جس کی تخمینی مالیت تقریباً 60 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ منشیات مخالف کارروائیوں میں یہ رواں سال ادھمپور پولیس کی جانب سے ضبط کی جانے والی 16ویں رہائشی جائیداد ہے۔ ان کے مطابق اس سال این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ضبط کی گئی منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادوں کی مجموعی مالیت بڑھ کر 17.30 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات کی روک تھام اور سماج کو اس کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے یہ مہم سختی کے ساتھ جاری رہے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande