بین اضلاع منشیات اسمگلنگ گینگ کے تین ملزمان گرفتار، 80 لاکھ روپے مالیت کی ہیروئن برآمد
جونپور، 9 دسمبر (ہ س)۔ اترپردیش کے جونپور ضلع کی جعفر آباد پولیس اور اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) کی ایک مشترکہ ٹیم نے منگل کو ایک بین ضلع منشیات اسمگلنگ گینگ سے تین بدمعاشوں کو گرفتار کیا۔ ان کے قبضے سے 400 گرام ہیروئن برآمد ہوئی جس کی بین ا
ٗUP_Smuggler_Heroin


جونپور، 9 دسمبر (ہ س)۔ اترپردیش کے جونپور ضلع کی جعفر آباد پولیس اور اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) کی ایک مشترکہ ٹیم نے منگل کو ایک بین ضلع منشیات اسمگلنگ گینگ سے تین بدمعاشوں کو گرفتار کیا۔ ان کے قبضے سے 400 گرام ہیروئن برآمد ہوئی جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 80 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔

ایس پی سٹی آیوش سریواستو نے بتایا کہ جعفرآباد پولیس اور اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) کی ایک مشترکہ ٹیم نے منگل کی سہ پہر بیلو گھاٹ پل پر گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران اسمگلروں کو گرفتار کیا۔ ان کی شناخت غازی پور کے بڑہرا کے رہائشی راکیش یادو، سکندر یادو اور جونپور کے نندگاوں کے رہائشی آکاش چوہان کے طور پر ہوئی ہے۔ یہ تینوں بغیر لائسنس پلیٹ کے موٹر سائیکل پر غازی پور سے جونپور تک ہیروئن اسمگل کر رہے تھے۔

دوران تفتیش ملزم یںنے اعتراف کیا کہ وہ غازی پور سے منشیات خرید کر لاتے تھے اور یہاںپر مہنگے داموں فروخت کرکے منافع کماتے تھے۔ کچھ خاص افراد کو بھی اس کی فراہمی کرتے تھے۔ پولیس نے ہیروئن کے علاوہ ایک ڈیجیٹل ترازو، سات موبائل فون اور بغیر نمبر پلیٹ کی ایک موٹر سائیکل برآمد کی۔ ملزمین سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande