
نوئیڈا، 9 دسمبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے گوتم بدھ نگر ضلع میں ایک کمپنی نے گاڑی نمبر 0001 کو 27.50 لاکھ روپے میں خریدا ہے۔ کمپنی نے رقم بھی جمع کرادی ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق یہ پہلا موقع ہے جب کسی گاڑی کے مالک نے پرکشش نمبر کے لیے اتنی بڑی رقم جمع کرائی ہے۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق نجی گاڑیوں کے رجسٹریشن نمبر یو پی 16 ایف ایچ کے ساتھ پرکشش رجسٹریشن نمبرز کے لیے آن لائن نیلامی میں ایک نمبر حاصل کیا گیا ہے۔ یہ نمبر ایک مرسڈیز کار کے لیے خریدا گیا تھا۔ محکمہ کے مطابق یہ نمبر دوا ساز کمپنی میسرز اویرون پرائیویٹ لمیٹڈ نے خریدا تھا۔ کمپنی نے آن لائن نیلامی کے عمل میں 33,333 بطور سیکیورٹی ڈپازٹ جمع کر کے حصہ لیا۔ کمپنی نے 27.50 لاکھ روپے کی سب سے زیادہ بولی لگائی۔ کمپنی کو27,16667 جمع کرنے کی ضرورت تھی۔ بولی لگانے والے کو باقی رقم جمع کروانے کے بعد نمبر موصول ہوا ہے۔ محکمے کے مطابق، ایک نمبر کی بنیادی قیمت ایک لاکھ روپے ہے، جس کے اوپر سے بولی لگتی ہے۔
گوتم بدھ نگر کے اے آر ٹی او ایڈمنسٹریشن نند کمار نے کہا کہ پرکشش نمبر لوگوں میں بہت مقبول ہیں۔ لوگ ان نمبروں کے لیے زیادہ بولی لگاتے ہیں۔ پرکشش نمبروں کا جنون ہر سیریز میں واضح ہے۔ اس بار نہ صرف بولیاں زیادہ تھیں بلکہ کمپنی نے یہ رقم بھی جمع کرادی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد