
سپر اسٹار یش کی انتہائی متوقع فلم ’’ٹاکسک‘‘ کے لئے مداح کافی پرجوش ہیں۔ 2026 میں ریلیز ہونے والے اس میگا ایکشن ڈرامے کی تیاریاں مکمل ہیں اور اب فلم کا ایک نیا پوسٹر آن لائن دھوم مچا رہا ہے۔ میکرز نے فلم کی ریلیز سے صرف 100 دن پہلے یش کےدھماکہ خیز لُک شیئر کیا ہے، جس نے فلم شائقین کی توقعات میں مزید اضافہ کیا ہے۔
یش کا انٹنس لک وائرل
یش نےفلم ٹاکسک کا نیا پوسٹر جاری کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا،’’فیئری ٹیل اگلے 100 دنوں میں آ رہی ہے۔‘‘ پوسٹر میں ان کا بیک لُک دکھایا گیا ہے جس میں ان کے لمبے بال، چوڑا قد اور پیٹھ پر گہرے زخم ان کے کردار کی شدت کو ظاہر کرتے ہیں۔ اس لُک سے ظاہر ہوتا ہے کہ ٹاکسک ایک ڈارک ، انٹینس اور ہائی وولٹیج ڈرامہ فلم ہونے والی ہے۔
فلم میں یش کے ساتھ کیارا اڈوانی، نین تارا، ہما قریشی اور اکشے اوبرائے شامل ہوں گے۔ یہ پہلا موقع ہے جب یش اتنے بڑے پین انڈیا اسمبل کے ساتھ اسکرین شیئر کریں گے۔
ٹاکسک19 مارچ 2026 کو سینما گھروں میں دستک دے گی۔ اس کا سیدھا مقابلہ رنویر سنگھ کی بلاک بسٹر فرنچائزیی دھورندھر کی دوسری قسط ’ریوینج‘ سے ہوگا۔ فلم کے لئے بڑھتا ہوا جوش واضح طور پر اشارہ کرتا ہے کہ ٹاکسک2026 کے سب سے بڑے واقعات میں سے ایک ثابت ہو سکتی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد