
نئی دہلی، 09 دسمبر (ہ س)۔ ہفتے کے دوسرے کاروباری دن منگل کو گھریلو شیئر بازار سرخ نشان میں کھلا۔ ابتدائی کاروبار میں سرمایہ کاروں کی فروخت حاوی رہی، جس کے باعث سینسیکس اور نفٹی میں تیز گراوٹ دیکھنے کو ملی۔
بمبئی اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا سینسیکس 680.77 پوائنٹس یعنی 0.80 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 84,421.92 کی سطح پرکاروبار کر رہا ہے۔ وہیں، نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 228.30 پوائنٹس یعنی 0.88 فیصد گر کر 25,732.25 کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔
آج عالمی اشاروں میں کمزوری اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی احتیاط کا اثر گھریلو بازاروں پر دکھائی دے رہا ہے۔ وہیں، بینکنگ، آئی ٹی اور آٹو سیکٹر کے شیئرس میں ابتدائی گراوٹ دیکھنے کو مل رہی ہے۔
30 شیئرس پر مبنی سینسیکس میں شامل کمپنیوں میں صرف 3 کمپنیوں کے شیئر ہی سبز نشان میں کاروبار کر رہے تھے، جبکہ 27 کمپنیوں کے شیئر میں گراوٹ درج کی گئی۔ فی الحال ہندوستان یونی لیور (ایچ یو ایل) کے شیئر میں 0.46 فیصد کی تیزی ہے۔ وہیں، بھارتی ایئرٹیل میں 0.35 فیصد کا اضافہ دیکھنے کو ملا، جبکہ ٹائٹن کمپنی کے شیئر 0.05 فیصد کی معمولی سبقت کے ساتھ کاروبار کر رہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ایک دن پہلے بی ایس ای کا سینسیکس 609.68 پوائنٹس یعنی 0.71 فیصد گر کر 85,102.69 کی سطح پر بند ہوا۔ وہیں، این ایس ای کا 50 شیئروں والا نفٹی بھی 225.90 پوائنٹس یعنی 0.86 فیصد پھسل کر 25,960.55 کی سطح پر بند ہوا تھا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن