
نئی دہلی، 9 دسمبر (ہ س)۔ سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے 57.47 کروڑ روپے کے بینک فراڈ کیس میں ریلائنس کمرشل فائنانس لمیٹڈ (آر سی ایف ایل)، اس کے پروموٹرز/ڈائریکٹرز اور بینک کے نامعلوم اہلکاروں کے خلاف مجرمانہ مقدمہ درج کیا ہے۔ سی بی آئی کے مطابق، یہ کیس بینک آف مہاراشٹرا کی شکایت پر درج کیا گیا ہے، جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ آر سی ایف ایل نے مجرمانہ سازش، دھوکہ دہی اور دیگر مجرمانہ کارروائیوں کے ذریعے بینک کو 57.47 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔
بینک آف مہاراشٹر نے 25 مارچ 2020 کو آر سی ایف ایل کے لون اکاؤنٹ کو این پی اے قرار دیا تھا، اور 4 اکتوبر 2025 کو دھوکہ دہی پر مبنی۔ کمپنی نے 31 بینکوں، مالیاتی اداروں، این بی ایف سی اور کارپوریٹ اداروں بشمول بینک آف مہاراشٹرا سے کل 9,280 کروڑ روپے کا قرض لیا تھا۔
سی بی آئی نے ممبئی کی ایک خصوصی عدالت سے تلاشی کے وارنٹ حاصل کیے اور 9 دسمبر 2025 کو پونے میں آر سی ایف ایل کے دفتر اور ڈائریکٹر دیوانگ پروین مودی کے رہائشی احاطے کی تلاشی شروع کی۔ تلاشی کے دوران متعدد مجرمانہ دستاویزات برآمد ہوئے اور انہیں ضبط کیا جا رہا ہے۔ تلاشیاں جاری ہیں۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی