نائب وزیر اعلیٰ کے پونچھ دورے پر عوام نے ناراضگی کا اظہار کیا
جموں, 9 دسمبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے نائب وزیر اعلی کے پونچھ دورے کے دوران تمام سرگرمیاں بند کمرے کی میٹنگ تک محدود رہنے پر عوام میں ناراضگی دیکھنے کو ملی۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ وزراء کے دورے تو ہو جاتے ہیں، لیکن عوامی مسائل جوں کے توں ہیں۔ شہ
DY CM


جموں, 9 دسمبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے نائب وزیر اعلی کے پونچھ دورے کے دوران تمام سرگرمیاں بند کمرے کی میٹنگ تک محدود رہنے پر عوام میں ناراضگی دیکھنے کو ملی۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ وزراء کے دورے تو ہو جاتے ہیں، لیکن عوامی مسائل جوں کے توں ہیں۔

شہریوں نے الزام لگایا کہ سڑکوں کی خستہ حالی، پانی کی قلت اور بجلی کے مسائل کے باوجود محکمے صرف وی آئی پی دوروں کے وقت ہی فعال نظر آتے ہیں۔ متعدد سڑکوں پر صرف اوپری پیچ ورک کیا گیا، جبکہ اصل حالت انتہائی خراب ہے۔

لوگوں نے پی ڈبلیو ڈی اور آر ڈی ڈی کے سابق افسران پر کروڑوں کے فنڈز میں مبینہ بدعنوانی کے الزامات بھی عائد کیے اور مطالبہ کیا کہ سی بی آئی اور اینٹی کرپشن بیورو ان محکموں کی مکمل جانچ کرے۔

عوام نے لیفٹیننٹ گورنر اور وزیر اعظم کے دفتر سے اپیل کی کہ پونچھ کے بنیادی مسائل حل کرنے کے لیے سخت کارروائی اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande