ایس آئی آر اور الیکشن سے پہلے کیش ٹرانسفر بند ہو، الیکشن کمیشنروںکی تقرری کمیٹی میں ہو تبدیلی: منیش تیواری
نئی دہلی، 9 دسمبر (ہ س)۔ انتخابی اصلاحات پر منگل کو لوک سبھا میں بحث کے دوران کانگریس کے رکن منیش تیواری نے انتخابی اصلاحات کے لیے تین مطالبات پیش کیے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کے اہلکاروں کے انتخاب میں تبدیلی، ووٹر لسٹوں کی خصوصی نظرثانی (ایس آئی آر)
ایس آئی آر اور الیکشن سے پہلے کیش ٹرانسفر بند ہو، الیکشن کمیشنروںکی تقرری کمیٹی میں ہو تبدیلی: منیش تیواری


نئی دہلی، 9 دسمبر (ہ س)۔ انتخابی اصلاحات پر منگل کو لوک سبھا میں بحث کے دوران کانگریس کے رکن منیش تیواری نے انتخابی اصلاحات کے لیے تین مطالبات پیش کیے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کے اہلکاروں کے انتخاب میں تبدیلی، ووٹر لسٹوں کی خصوصی نظرثانی (ایس آئی آر) کے خاتمے اور انتخابات سے قبل براہ راست نقد رقم کی منتقلی پر پابندی کا مطالبہ کیا۔ منیش تیواری نے کہا کہ 15 جون 1949 کو ڈاکٹر بھیم راو¿ امبیڈکر نے الیکشن کمیشن کا مسودہ پیش کیا، جس پر کئی اراکین نے اس کے مستقل قیام کی وکالت کی۔ ڈاکٹر امبیڈکر نے بعد میں اسے ایک مستقل ادارے کے طور پر قائم کیا۔ دستور ساز اسمبلی کی کارروائی سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ آئین بنانے والوں نے مختلف ریاستوں میں الگ الگ انتخابات کے امکان پر غور کیا۔ نتیجتاً ’ون نیشن ون الیکشن‘ کا جواز اب ختم ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ 2023 میں نافذ کردہ قانون کے مطابق سلیکشن کمیٹی وزیر اعظم، لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر اور وزیر اعظم کے ذریعہ نامزد کردہ ایک کابینہ وزیر پر مشتمل ہوتی ہے۔ تیواری نے تجویز پیش کی کہ راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر اور چیف جسٹس آف انڈیا کو اس کمیٹی میں شامل کیا جائے۔

منیش تیواری نے کہا کہ ملک میں ایس آئی آر کا کوئی قانونی بندوبست نہیں ہے۔ الیکشن کمیشن کو صرف اس علاقے میں ایس آئی آر کرانے کا اختیار ہے جہاں فہرست میں تضاد پایا جاتا ہے، پوری ریاست میں نہیں۔ اس لیے اسے ملک بھر میں فوری طور پر روکا جائے۔ اپنے تیسرے مطالبے میں کانگریس کے رکن نے انتخابات سے قبل سرکاری رقوم کی براہ راست نقدی منتقلی کو روکنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ مکمل طور پر جمہوریت کے خلاف ہے اور ووٹروں پر اس کا غیر مناسب اثر ہے۔انہوں نے کہا کہ انتخابی نظام میں گزشتہ 78 سالوں میں سب سے بڑی اصلاحات 1988-89 میں ہوئی، جب اس وقت کے وزیر اعظم راجیو گاندھی نے ووٹ ڈالنے کی عمر کو 21 سے کم کر کے 18 کر دیا تھا۔ اس کے بعد سے کوئی بڑی انتخابی اصلاحات نہیں ہوئیں۔ تیواری نے کہا کہ یہ تینوں اصلاحات آج کے تناظر میں الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری کو یقینی بنانے اور جمہوریت کے تحفظ کے لیے ضروری ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande