
نئی دہلی، 9 دسمبر (ہ س)۔ ملک کا سب سے کم عمر مربوط اسٹیل پلانٹ این ایم ڈی سی اسٹیل لمیٹڈ (این ایس ایل)نے نومبر میں اپنی ویلیو چین میں کئی بے مثال آپریشنل سنگ میل حاصل کرکے تاریخ رقم کی۔ این ایس ایل نے عمل میں استحکام، آپریشنل عمدگی اور صلاحیت کے استعمال میں اضافہ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی اہم پیداواری شعبوں میں اپنی اب تک کی بہترین ماہانہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
اسٹیل کی وزارت نے منگل کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ را میٹریل ہینڈلنگ سسٹم (آر ایم ایچ ایس) نے 21 نومبر کو این دن میں سب سے زیادہ یعنی 616 ویگنوں کی ٹِپلنگ کے ساتھ ریکارڈ سنگ میل حاصل کیا۔ پلانٹ نے 518886 ٹن کی اب تک کی سب سے زیادہ منتھلی بیس مکس پروڈکشن بھی حاصل کی۔اس کے ساتھ ی سینٹر پلانٹ میں این ایس ایل نے یومیہ اور ماہانہ سنٹر کی پیداوار کے ریکارڈ کے ساتھ اپنی برتری برقرار رکھی، جو ریٹیڈ کیپیسٹی یوٹیلائزیشن کے 105فیصد سے زیادہ پر آپریشن کرتے ہوئے اس سال 30 نومبر کو ایک دن میں 15,590 ٹن اور مہینے میں 414,271 ٹن تک پہنچ گئی۔
وزارت کے مطابق، بلاسٹ فرنس نے 28 نومبر کو 11,315 ٹن کی ریکارڈ گرم دھات کی پیداوار کے ساتھ بہترین کارکردگی حاصل کی، جو کہ ریٹید کیپیستی یوٹیلائزیشن کا 119 فیصد ہے اور کیپیستی یوٹیلائزیشن کے 101فیصدی کو عبور کرتے ہوئے 2,80,049 ٹن کی ماہانہ پیداوارکی۔خاص طور پر این ایس ایل نے برڈن میں صرف سنٹر اور خام مال کا استعمال کرتے ہوئےہاٹ میٹل کے 519 کلوگرام فی ٹن کی اپنی سب سے کم ماہانہ اوسط ایندھن شرح حال کی ، جو ملک میں سب سے بہتر اوسط میں سے ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہاٹ میٹل کی 164 کلوگرام فی ٹن کی زیادہ سے زیادہ ماہانہ اوسط شپی سی آئی رح حاصل کی ۔
این ایم ڈی سی چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر امیتاو مکھرجی نے کہاکہ’’تمام اکائیوں میں مسلسل ریکارڈ توڑ کامیابیاں ہماری ٹیم کی لگن، نظم و ضبط اور عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔ ہندوستان ایک عالمی اسٹیل پاور ہاؤس بننے کے سفر پر تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اوراین ایس ایل اپنی ٹیکنالوجی سے چلنے والی صلاحیتوں ، بڑھتے پروڈکٹ پورٹ فولیو اور ملک کی تعمیر کے عزم کے ساتھ ہندوستان کے اسٹیل کے سفر کی ترقی میں اپنا رول ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد