
عالمی سمندری نیویگیشن اجلاس ممبئی میں شروع، 12 دسمبر تک رہے گا جاری
ممبئی، 9 دسمبر(ہ س)۔ محفوظ سمندری نیویگیشن سے متعلق عالمی سطح کی
اہم میٹنگ، انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار میری ٹائم نیوی گیشن ایڈز کی تیسری کونسل میٹنگ
کا افتتاح منگل کو ممبئی میں عمل میں آیا، جو 12 دسمبر تک جاری رہے گی۔ افتتاحی
خطاب کرتے ہوئے بندرگاہوں، جہازرانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر سربانند سونووال
نے کہا کہ دنیا کے رہنماؤں کا ایک جگہ جمع ہونا محفوظ اور پائیدار سمندری سفر کے
مستقبل کو مضبوط کرنے کی سمت اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی
رہنمائی میں ہندوستان اپنی قدیم بحری روایت کو جدید تکنیکی ترقی کے ساتھ جوڑ کر میری
ٹائم شعبے کو نئی جہت دے رہا ہے۔
سونووال نے کہا کہ عالمی سطح پر خود مختار جہازرانی، ڈیجیٹل نیویگیشن اور جدید بیکن سسٹمز تیزی
سے فروغ پا رہے ہیں، ایسے میں آئی اے ایل اے کی عالمی رابطہ کاری انتہائی اہمیت
اختیار کر چکی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان محفوظ سمندری نیویگیشن کے
مشترکہ عالمی وژن کے لیے اپنا بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔
یہ
اجلاس ڈائریکٹوریٹ جنرل آف لائٹ ہاؤسز اینڈ لائٹ شپس اور مرکزی وزارتِ بندرگاہ و
جہازرانی کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں آئی اے ایل اے کونسل کے 42
اراکین، اے آئی ایم جی3 اراکین، 11 مبصرین،
آئی اے ایل اے سیکرٹریٹ کے نمائندے اور 30 سے زیادہ ممالک کے مندوبین شرکت کر رہے
ہیں۔
ہندوستھان
سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے