لوٹ پاٹ کی مخالفت کرنے پر نوجوان کا قتل ،دو نابالغ سمیت چار افراد گرفتار
نئی دہلی، 9 دسمبر (ہ س)۔ شمالی دہلی کے سرائے روہیلا علاقے میں ایک نوجوان کے قتل کے معاملے میں پولیس نے دو نابالغ سمیت چار ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے 150 سے زیادہ سی سی ٹی وی فوٹیج کو اسکین کیا اور ملزمان کا سراغ لگانے کے لیے مقامی انٹیلی جنس
لوٹ پاٹ کی مخالفت کرنے پر نوجوان کا قتل ،دو نابالغ سمیت چار افراد گرفتار


نئی دہلی، 9 دسمبر (ہ س)۔ شمالی دہلی کے سرائے روہیلا علاقے میں ایک نوجوان کے قتل کے معاملے میں پولیس نے دو نابالغ سمیت چار ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے 150 سے زیادہ سی سی ٹی وی فوٹیج کو اسکین کیا اور ملزمان کا سراغ لگانے کے لیے مقامی انٹیلی جنس پر بھی انحصار کیا۔ واردات میں استعمال ہونے والا چاقو، مسروقہ اسکوٹر اور جرم کے دوران پہنے ہوئے کپڑے بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔ پولیس نے اس کارروائی کے ذریعے موبائل چھیننے اور گاڑی چوری کی مزید دو وارداتوں کو حل کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

ایک پولیس اہلکار نے منگل کو بتایا کہ 30 نومبر کی رات سوامی نارائن مارگ پر نامعلوم حملہ آوروں کے ذریعے ایک نوجوان کو چاقو مار کر شدید زخمی کر دیا گیا۔ متاثرہ شخص، جس کی شناخت آریان (18) کے طور پر ہوئی ہے جو پرتاپ باغ کے رہنے والا ہے، اسے قریبی اسپتال اور پھر آر ایم ایل اسپتال لے جایا گیا، جہاں 2 دسمبر کو اس کی موت ہوگئی۔

انسپکٹر جگموہن مینا کی قیادت میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ ٹیم نے علاقے میں 150 سے زیادہ سی سی ٹی وی کیمروں کو اسکین کیا۔ فوٹیج میں چار لڑکوں کو واقعہ کے فوراً بعد شاستری نگر کی طرف بھاگتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ مزید فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ ان میں سے دو لڑکوں کو کنہیا نگر سے ایک اسکوٹر چوری کرتے ہیں اور اگلی صبح اسی اسکوٹر کے ذریعہ چھین جھپٹ کی واردات کرتے ہیں۔ مسلسل نگرانی اور انٹیلی جنس کی مدد سے، پولیس نے 4 دسمبر کی صبح روشن (19) کو اس کے گھر سے گرفتار کیا۔ اس کے مقام سے مسروقہ اسکوٹر برآمد کر لیا گیا۔ پوچھ گچھ کے دوران روشن نے انکشاف کیا کہ وہ اور تین دوست اس رات پارک میں شکار کی تلاش میں تھے تبھی آرین وہاں سے نکلا۔ انہوں نے اس کا موبائل فون چھیننے کی کوشش کی لیکن جب اس نے مزاحمت کی تو ایک ملزم نے اسے چاقو مار دیا۔ اس کے بعد روشن اور اس کے ساتھی جتیندر نے صبح تقریباً 3 بجے ایک اسکوٹر چرا یا اور اگلی صبح شاستری نگر میں ایک شخص سے موبائل فون چھین لیا۔ انہوں نے فون شالیمار باغ کے قریب ایک نامعلوم شخص کو2,500 روپے میں فروخت کیا۔ روشن نے بتایا کہ اس نے جرم میں استعمال ہونے والا چاقو دو سے تین ہفتے قبل 400 میں آن لائن خریدا تھا۔ روشن کی معلومات کی بنیاد پر اس کے ساتھی جتیندر (19) کو گرفتار کیا گیا۔ دو نابالغوں کو بھی ان کے گھروں سے پکڑا گیا۔ تفتیش کے دوران تینوں نے اعتراف جرم کر لیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande