ایل جی نے چھٹے کشمیری پنڈت پریمیئر لیگ کا افتتاح کیا
جموں, 9 دسمبر (ہ س)جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نوجوانوں اور کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ بڑے خواب دیکھیں، زندگی میں واضح اہداف مقرر کریں اور محنت، عزم اور مسلسل جدوجہد کے ذریعے انہیں حقیقت میں بدلیں۔ انہوں نے کہا کہ کھیل کی طاقت افراد
LG


جموں, 9 دسمبر (ہ س)جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نوجوانوں اور کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ بڑے خواب دیکھیں، زندگی میں واضح اہداف مقرر کریں اور محنت، عزم اور مسلسل جدوجہد کے ذریعے انہیں حقیقت میں بدلیں۔ انہوں نے کہا کہ کھیل کی طاقت افراد، معاشرے اور ملک کو مثبت طور پر بدل سکتی ہے، اس لیے خود اعتمادی، اجتماعی اقدار کے فروغ، چیلنجز کا سامنا کرنے اور قومی وحدت کے جذبے کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر ایم اے اسٹیڈیم، جموں میں چھٹے کشمیری پنڈت پریمیئر لیگ کے افتتاحی پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے تمام کھلاڑیوں اور منتظمین کو مبارکباد پیش کی اور ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اپنے خطاب میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند اور یو ٹی انتظامیہ کشمیری پنڈت برادری کی بہبود اور ان کی ترقی کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے لالت آدتیہ اسپورٹس ایجوکیشن اینڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی کھیلوں کے فروغ کے لیے خدمات کو بھی سراہا۔

انہوں نے تنظیم کے اراکین کو مشورہ دیا کہ وہ دیگر ریاستوں اور یونین ٹیریٹریز کے اسکولوں اور سرکاری اداروں کے ساتھ اشتراک قائم کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوانوں تک رسائی ممکن ہو۔ ساتھ ہی انہوں نے کشمیری پنڈت نوجوانوں کی مہارت سازی اور کیریئر تیاری کے لیے ایک طویل مدتی روڈ میپ تیار کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا، تاکہ ایل جی اسپیشل کیمپ جیسے اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande