
جموں, 9 دسمبر (ہ س)جموں و کشمیر پولیس کٹھوعہ نے مختلف مجرمانہ اور اشتعال انگیز سرگرمیوں میں ملوث پرتیب امبیڈکریا کو پبلک سیفٹی ایکٹ 1978 کے تحت حراست میں لے کر ضلع جیل ادھمپور منتقل کر دیا۔ کارروائی ایس ایس پی کٹھوعہ موہیتا شرما کی نگرانی میں انجام دی گئی۔
پولیس کے مطابق پرتیب امبیڈکریا اشتعال انگیز تقاریر اور مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے والی سرگرمیوں میں ملوث تھا۔ اس کے خلاف کٹھوعہ پولیس اسٹیشن میں 2024 اور 2025 کی متعدد ایف آئی آرز درج ہیں، جبکہ مزید منفی رپورٹس بھی موجود تھیں۔
پولیس نے اس کی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے ڈوزیئر تیار کر کے ضلع مجسٹریٹ کٹھوعہ کو ارسال کیا، جس پر عمل کرتے ہوئے پی ایس اے کے تحت حراستی وارنٹ جاری کیا گیا۔ آج وارنٹ پر عمل درآمد کرتے ہوئے ملزم کو ادھمپور جیل میں بند کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق یہ وہی شخص ہے جس نے سوشل میڈیا پر بھگوان شری رام اور سناتن دھرم کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کیے تھے۔ کٹھوعہ کے مقامی لوگوں نے اس کارروائی کا خیر مقدم کیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر