تاریخ کے آئینے میں 10 دسمبر: انسانی حقوق کا دن، وقار اور مساوات کا پیغام
انسانی حقوق کی حفاظت اور تحفظ کے نقطہ نظر سے 10 دسمبر کا دن دنیا بھر میں بے حد اہم مانا جاتا ہے۔ اس دن کو ہر سال ’بین الاقوامی یوم انسانی حقوق‘ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 1950 میں یہ اعلان کیا تھا کہ 10 دسمبر کو یوم انس
انسانی حقوق کا دن، علامتی تصویر


انسانی حقوق کی حفاظت اور تحفظ کے نقطہ نظر سے 10 دسمبر کا دن دنیا بھر میں بے حد اہم مانا جاتا ہے۔ اس دن کو ہر سال ’بین الاقوامی یوم انسانی حقوق‘ کے طور پر منایا جاتا ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 1950 میں یہ اعلان کیا تھا کہ 10 دسمبر کو یوم انسانی حقوق کے طور پر منایا جائے گا۔ اس تاریخ کا انتخاب اس لیے بھی خاص ہے کیونکہ 10 دسمبر 1948 کو اقوام متحدہ نے انسانی حقوق کے عالمی منشور کو اپنایا تھا، جو انسانی حقوق کا عالمی بنیادی دستاویز مانا جاتا ہے۔

یوم انسانی حقوق کا بنیادی مقصد دنیا کے ہر شہری کو انسانی حقوق کی اہمیت، ان کے وقار اور آزادی کی اقدار کے تئیں بیدار کرنا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ دن حکومتوں، اداروں اور سماج کو یہ پیغام دیتا ہے کہ تمام انسانی حقوق کا احترام، تحفظ اور پاسداری یقینی بنانا ان کی ذمہ داری ہے۔

آج بھی دنیا کے کئی حصوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ایک سنگین چیلنج بنا ہوا ہے۔ ایسے میں بین الاقوامی یوم انسانی حقوق انصاف، مساوات، آزادی اور انسانی وقار کے بنیادی اصولوں کو دہرانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

دیگر اہم واقعات:

1582 - فرانس نے گریگورین کیلنڈر کا استعمال کرنا شروع کیا۔

1878 - ہندوستان کے مشہور مجاہد آزادی، صحافی اور ماہر تعلیم محمد علی پیدا ہوئے۔

1887 - آسٹریا، ہنگری، اٹلی اور برطانیہ کے درمیان بلقان فوجی معاہدے پر دستخط کیے گئے۔

1896 - نوبل انعام کے بانی الفریڈ برنہارڈ نوبل کا انتقال۔

1898 - پیرس معاہدے کے بعد اسپین-امریکہ جنگ ختم ہوئی۔

1902 - تسمانیہ میں خواتین کو ووٹ دینے کا حق فراہم کیا گیا۔

1903 - پیئر کیوری اور میری کیوری کو طبیعات کے لیے نوبل انعام سے سرفراز کیا گیا۔

1947 - سوویت یونین اور چیکوسلواکیہ کے درمیان تجارتی معاہدے پر دستخط۔

1950 - اقوام متحدہ کی جانب سے بین الاقوامی یوم انسانی حقوق قرار دیا گیا۔

1961 - سوویت یونین اور البانیہ کے درمیان سفارتی تعلقات ختم۔

1963 - افریقی ملک زنزیبار نے برطانیہ سے آزادی حاصل کی۔

1992 - گجرات میں ملک کی پہلی ہوور کرافٹ سروس کی شروعات۔

1994 - یاسر عرفات، اسحاق رابین اور شمعون پیریز مشترکہ طور پر نوبل امن انعام سے سرفراز۔

1998 - امرتیہ سین کو اسٹاک ہوم میں معاشیات کے لیے 1998 کا نوبل انعام دیا گیا۔

1999 - بین الاقوامی سطح پر دہشت گردی ختم کرنے کے لیے اقوام متحدہ معاہدے کے مطابق دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لیے رقم فراہم کرانا معاشی جرم قرار۔

2000 - نواز شریف اہل خانہ کے ساتھ پاکستان سے 10 سال کے لیے جلاوطن۔

2001 - ہندوستانی اداکار اشوک کمار کا انتقال۔

2002 - امریکہ کی دوسری سب سے بڑی فضائی سروس کمپنی یونائیٹڈ ایئر لائنز دیوالیہ قرار۔

2003 - کولمبو میں صدر چندریکا کمارا تنگا اور وزیر اعظم رانل وکرما سنگھے کے درمیان بات چیت ناکام۔

2004 - ڈھاکا ٹیسٹ میں کپل دیو کو پیچھے چھوڑتے ہوئے انیل کمبلے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے پہلے ہندوستانی بنے۔

2005 - قازقستان میں ہوئے صدارتی انتخاب میں موجودہ صدر نور سلطان نذر بائیف دوبارہ صدر منتخب۔

2006 - چلی کے سابق آمر جنرل آگسٹو پنوشے کا سینٹیاگو میں انتقال۔

2007 - پاکستان کے وزیر اعظم پرویز مشرف نے پاکستانی سپریم کورٹ میں 3 اور ججوں کو تعینات کیا۔

2007 - کرسٹینا فرنانڈیز ڈی کرچنر ارجنٹینا کی پہلی خاتون صدر بنیں۔

2013 - نشہ آور مادہ چرس کی نشوونما، فروخت اور استعمال کو جائز بنانے والا یوراگوئے پہلا ملک بنا۔

2016 - ترکیہ کے استنبول میں ایک فٹ بال اسٹیڈیم کے پاس 2 دھماکوں میں 38 لوگوں کی موت۔

2018 - ہندوستان کے مشہور مورخ اور جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر مشیر الحسن کا انتقال۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande