

دھار، 09 دسمبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے دھار ضلع کے سردار پور اور راج گڑھ پولیس ٹیم کو مشترکہ کارروائی میں ڈرون کے ذریعے سرچنگ کرتے ہوئے خوردنی تیل اور نقلی ڈیزل کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث لوگوں کو پکڑنے میں اہم کامیابی ملی۔
موصولہ معلومات کے مطابق گزشتہ رات میں مخبر سے اطلاع ملی کہ اندور احمد آباد ہائی وے پر واقع ویر تیجاجی ڈھابہ، راجستھانی ڈھابہ، چیتنا ڈھابہ اور راج لکشمی ہوٹل کے پیچھے پک اپ گاڑیوں میں غیر قانونی چوری کردہ خوردنی تیل، غیر قانونی ڈیزل اور غیر قانونی کیمیکل ڈرموں، کینوں اور کنٹینر میں بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد بھرا ہے جو پک اپ گاڑیوں میں رکھا ہے۔ ساتھ ہی ڈیجیٹل مشینیں، بیٹری، نوزل اور دیگر آلات کے ذریعے غیر قانونی طور پر پیٹرول پمپ چلایا جا رہا ہے۔
مخبر کی اطلاع پر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دھار مینک اوستھی کے ذریعے سٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دھار سجاول جگا کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی۔ تھانہ سردار پور اور راج گڑھ پولیس کے ساتھ مل کر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ڈرون کے ذریعے پورے علاقے کی سرچنگ کرتے ہوئے ہوٹل ڈھابوں پر دبش دے کر غیر قانونی خوردنی تیل اور ڈیزل کی خریدی، فروخت کرنے والے گروہ کے رکن عاشق ولد افسر نائتا پٹیل عمر 25 سال رہائشی سلودا بزرگ تھانہ کانون و نیلیش ولد روپا لال ہامڑ عمر 28 سال رہائشی دھولیٹ تھانہ راج گڑھ، انتم ولد گجراج جین عمر 47 سال رہائشی مین چوپاٹی راج گڑھ ضلع دھار کو رنگے ہاتھوں پکڑا اور وجے سنگھ ولد ٹیمو بھا جڈیجا عمر رہائشی آشا پور نگر راج کوٹ گجرات کا رہائشی فرار ہوگیا۔
سبھی کے خلاف تھانہ سردار پور میں دفعہ 3، 7 ضروری اشیاء ایکٹ 1955، دفعہ 5، 9 (بی) (1) (بی) دھماکہ خیز ایکٹ 1884، دفعہ 287، 303 (2) بی این ایس تھانہ راج گڑھ میں کرائم نمبر 446/25 و 447/25 دفعہ 3، 6-اے، 7 ضروری اشیاء ایکٹ 1955 کا معاملہ درج کر کے تفتیش میں لیا گیا۔
ملزمان سے موقع پر 1,1460 لیٹر کیمیکل اور 1410 لیٹر ڈیزل جس کی بازار میں 45 لاکھ سے زیادہ قیمت کا خوردنی تیل، 4 مہندرا کمپنی لوڈنگ گاڑی، 2 پک اپ گاڑیاں اور 51 لاکھ 35400 روپے نقد سمیت استعمال کیے جانے والے آلات برآمد کیے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / انظر حسن