
پٹنہ، 9 دسمبر(ہ س)۔ ریاست کے سرکاری اسکولوں میں پڑھنے والے بچے بھی اب کمپیوٹر استعمال کر سکیں گے۔ محکمہ تعلیم اس کی تیاری کر رہا ہے۔ مزید برآں، تمام ا سکولوں میں لیب سمیت بنیادی انفراسٹرکچر فراہم کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ ریاستی وزیر تعلیم سنیل کمار نے منگل کو نامہ نگاروں کے ساتھ یہ اطلاع دی۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں حکومت کے قیام کے بعد سے تعلیم میں نمایاں بہتری آئی ہے جس کے نتیجے میں اسکولوں میں طلباء کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کے تمام سرکاری اسکولوں میں اساتذہ اور طلباء دونوں کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم فراہم کیے جائیں گے۔ تمام اسکولوں میں لیب اور ٹیبلٹس کی فراہمی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹی آر 4اساتذہ کی بحالی کا عمل ایس ٹی ای ٹی کے نتائج کے اعلان کے بعد شروع ہو جائے گا۔ تمام اضلاع سے خالی آسامیوں کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں۔ اساتذہ کی تقرری جنوری کے بعد متوقع ہے۔ اس کے بعد ہی لائبریرین کی بھرتی شروع ہوگی۔
وزیر تعلیم نے بتایا کہ اسکولوں میں پڑھنے والے 9لاکھ بچوں کو روزانہ معیاری دوپہر کا کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔ اسکے لیے تمام اسکولوں میں 2لاکھ 14 ہزار رسوئیا بچوں کے لیے دوپہر کا کھانا تیار کرنے میں مصروف ہیں۔
وزیر تعلیم سنیل کمار نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ریاست میں روزگار پر مبنی تعلیم کا نفاذ کیا جا رہا ہے۔ حکومت ریاست میں معذور بچوں کو تعلیم کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھی کام کر رہی ہے۔ معذور بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے اساتذہ بھی بحال کیے جائیں
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan