
وزیر اعلیٰ نے ضلع کی 1.26 لاکھ لاڈلی بہنوں کو 18.37 کروڑ کی رقم کی منتقلی کی
انوپ پور، 9 دسمبر (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے منگل کو لاڈلی بہنوں کو مکھیہ منتری لاڈلی بہنا یوجنا کے تحت انوپ پور ضلع کی 1 لاکھ 26 ہزار 174 لاڈلی بہنوں کے کھاتوں میں 18 کروڑ 37 لاکھ 60 ہزار 400 روپے کی رقم کی سنگل کلک کے ذریعے منتقلی کی۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو چھتر پور ضلع کے راج نگر کے ستی کی مڑیا میں منعقدہ پروگرام سے ریاست کی بہنوں کے بینک کھاتوں میں مکھیہ منتری لاڈلی بہنا اسکیم کے تحت امدادی رقم سنگل کلک کے ذریعے ٹرانسفر کی۔ پروگرام کو کلکٹریٹ واقع سون ہال سمیت ضلع کے جنپد اور شہری و دیہی اداروں میں دیکھنے اور سننے کے لیے ضروری انتظامات کیے گئے تھے۔ جس میں عوامی نمائندوں کے ساتھ ہی بڑی تعداد میں مستفیدین موجود تھے۔ جہاں وزیر اعلیٰ نے سنگل کلک کے ذریعے انوپ پور ضلع کی 01 لاکھ 26 ہزار 174 لاڈلی بہنوں کے کھاتوں میں 18 کروڑ 37 لاکھ 60 ہزار 400 روپے کی رقم منتقل کی۔
ضلع سطح پر کلکٹریٹ واقع سون ہال میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ خواتین و اطفال ترقیات منجوشا شرما سمیت بڑی تعداد میں لاڈلی بہنیں موجود رہیں۔ وزیر اعلیٰ نے چھتر پور ضلع میں منعقدہ پروگرام سے مدھیہ پردیش کی 1.26 کروڑ سے زیادہ لاڈلی بہنوں کے کھاتوں میں 31 ویں قسط کے طور پر کل 1857 کروڑ روپے کی رقم سنگل کلک کے ذریعے منتقل کی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن