وزیر اعلی نے ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔
جموں, 9 دسمبر (ہ س)جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے آج ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ان ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا جو ’اسپیشل اسسٹنس ٹو اسٹیٹس فار کیپیٹل انویسٹمنٹ‘اسکیم کے تحت عمل میں لائے جا رہے ہیں۔جائزہ اجلاس کے دوران
CM


جموں, 9 دسمبر (ہ س)جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے آج ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ان ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا جو ’اسپیشل اسسٹنس ٹو اسٹیٹس فار کیپیٹل انویسٹمنٹ‘اسکیم کے تحت عمل میں لائے جا رہے ہیں۔جائزہ اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ منصوبے شہری زندگی کے معیار میں نمایاں بہتری لانے، تاریخی ورثے کے تحفظ کو مضبوط کرنے اور شہری مراکز میں سیاحت کو فروغ دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے ہدایت دی کہ تمام کام عوام دوست، ماحول دوست اور طویل المدتی شہری منصوبہ بندی کے اہداف کے مطابق ہونے چاہئیں۔

انہوں نے زور دیا کہ منصوبہ بندی اور نفاذ کے مراحل میں مقامی منتخب نمائندوں اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی شمولیت یقینی بنائی جائے تاکہ کاموں کی بروقت اور مؤثر تکمیل ممکن ہو۔ وزیر اعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ منصوبوں کی پیش رفت کی باقاعدہ رپورٹس اُن کے دفتر میں جمع کی جائیں اور کسی بھی رکاوٹ کو مقررہ مدت میں دور کیا جائے۔

اس سے قبل جموں اور سرینگر اسمارٹ سٹی لمیٹڈ کے سی ای اوز نے ایس اے ایس سی آئی اسکیم کے تحت جاری منصوبوں پر تفصیلی پرزنٹیشن پیش کی۔سی ای او جموں اسمارٹ سٹی نے بتایا کہ ورثے کے تحفظ، ٹریفک جام، نکاسی آب کے مسائل، غیر منظم ریہڑی سسٹم، بے ترتیب یوٹیلیٹیز اور کم ترقی یافتہ تاریخی راہداریوں جیسے امور کو حل کرنے کے لیے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ پائیداری کو مدِنظر رکھتے ہوئے مربوط شہری مداخلتوں کی ایک جامع سیریز اسکیم کے تحت تجویز کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سی بی ڈی اور تاریخی جموں شہر کے بنیادی حصے کی بحالی اس منصوبے کا مرکزی جز ہے۔ اس کے تحت پریڈ گراؤنڈ، مبارک منڈی، جیول چوک، گاندھی نگر–ویئرہاؤس اور ٹانگا اسٹینڈ–گُمٹ بازار جیسے بھیڑ بھاڑ والے مقامات پر ملٹی لیول پارکنگ کی تعمیر شامل ہے۔ دیگر مجوزہ منصوبوں میں یوٹیلیٹی اپگریڈیشن، بیوٹیفیکیشن ورکس، باوے ماتا-ہر کی پورہ-ماہمیا کو جوڑنے والا ٹمپل کوریڈور، سبزی منڈی میں ماڈل ویجیٹبل منڈی، اندرا چوک پر شاپنگ کمپلیکس اور پریڈ چوک پر نئی گھڑیال ٹاور کی تعمیر شامل ہیں۔

سرینگر اسمارٹ سٹی کے سی ای او نے نگین جھیل کے واٹر فرنٹ کے 4.5 کلومیٹر طویل فرنٹیج کی ترقی سے متعلق منصوبہ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اس میں عوامی رسائی والے کوریڈور، گھاٹوں کی اپگریڈیشن، چیری پارک کی بہتری اور پورے پریسنکٹ کی جامع ترقی شامل ہے، جو عوامی سہولیات اور سیاحتی امکانات میں نمایاں اضافہ کرے گی۔

انہوں نے قلعہ اندر (پرانی شہر سرینگر) کی بحالی سے متعلق اقدامات کا بھی ذکر کیا، جن میں عوامی مقامات کی بہتری، تاریخی عمارتوں کا تحفظ، سبزہ زاروں کی تخلیق، اور کاتی دروازہ، سنگین دروازہ اور بچی دروازہ جیسے تاریخی دروازوں کی بحالی شامل ہے۔ دیوی آنگن میں بھی عوامی مقامات کے فروغ کا منصوبہ ہے۔

مزید بتایا گیا کہ اننت ناگ میں کے پی روڈ کے نزدیک گرین فیلڈ ڈویلپمنٹ کے تحت دریائی کنارے کا ایکو پارک، سٹی پارک، سائیکل ٹریکس، واک ویز، گیزیبوز، کیوسک اور آری پات نالہ کے نزدیک ایک اسمارٹ لائبریری کی تعمیر شامل ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande