وزیراعلی ریونت ریڈی کے قافلہ کی گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا
وزیراعلی ریونت ریڈی کے قافلہ کی گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا حیدرآباد، 9 دسمبر(ہ س)۔ تلنگانہ کے وزیراعلی اے ریونت ریڈی کے قافلے میں آج ایک بڑا حادثہ ہونے سے بال بال بچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق، آؤٹر رنگ روڈ کے ایگزٹ نمبر 17 سے قافلہ گزر رہا تھا کہ اچانک سیکو
وزیراعلی ریونت ریڈی کے قافلہ کی گاڑی کا ٹائرپھٹ گیا


وزیراعلی ریونت ریڈی کے قافلہ کی گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا

حیدرآباد، 9 دسمبر(ہ س)۔ تلنگانہ کے وزیراعلی اے ریونت ریڈی کے قافلے میں آج ایک بڑا حادثہ ہونے سے بال بال بچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق، آؤٹر رنگ روڈ کے ایگزٹ نمبر 17 سے قافلہ گزر رہا تھا کہ اچانک سیکورٹی میں شامل جامر گاڑی کا پچھلا دائیں ٹائر تیز رفتار کے دوران زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا۔ ٹائرپھٹنے کے باوجود ڈرائیور نے غیرمعمولی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے گاڑی پر مکمل کنٹرول برقرار رکھا اور ایک بڑے سانحے کوٹال دیا۔

اگرگاڑی بے قابو ہوجاتی توپورے قافلے کو شدید خطرہ لاحق ہو سکتا تھا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ٹریفک ٹیم فوری طورپرموقع پر پہنچی اور جامر گاڑی کا ٹائر تبدیل کر دیا۔ حکام کے مطابق اس واقعہ میں نہ کوئی جانی نقصان ہوا اور نہ ہی کوئی مالی خسارہ ہوا۔ سیکورٹی عملے نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈرائیور کی بروقت مہارت اور مستعدی کی وجہ سے ایک بڑی مشکل سے بچاؤ ممکن ہو سکا۔ وزیراعلی کا قافلہ بعدازاں معمول کے مطابق اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande