
پٹنہ، 9 دسمبر (ہ س)۔ بہار کے ویشالی ضلع میں حاجی پور-لال گنج مین روڈ پر منگل کی صبح ایک بس اور آٹو رکشا میں آمنے سامنے ٹکر ہو گئی۔ حادثے میں تین افراد کی موت ہوگئی، جب کہ سات افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس کے مطابق حاجی پور-لال گنج اسٹیٹ ہائی وے 74 پر دھنوشی گاؤں کے قریب ایک آٹو رکشہ اور بس کی آمنے سامنے ٹکر ہوئی۔ آٹو رکشہ مسافروں کو حاجی پور سے لال گنج لے جا رہا تھا کہ لال گنج سے آنے والی ایک تیز رفتار بس آٹو رکشہ سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں تین افراد کی موت ہوگئی ، جب کہ سات افرادزخمی ہوگئے۔ تمام زخمیوں کو حاجی پور صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
حادثے کے بعد مشتعل مقامی لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور حاجی پور-لال گنج مین روڈ کوجام کر دیا۔ اطلاع ملنے پر ایس ڈی پی او گوپال منڈل پولیس فورس کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچے اور حالات کو پرامن کرنے کی کوشش کی۔ گاؤں والوں کا مطالبہ ہے کہ مرنے والوں کے لواحقین کو مناسب معاوضہ دیا جائے اور زخمی مسافروں کے علاج میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan