
صنعائ،09دسمبر(ہ س)۔یمن میں العربیہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ مشرق صوبے مارب میں امریکی فضائی حملے میں القاعدہ تنظیم کے دو کمانڈر مارے گئے۔ حملے میں وادی عبیدہ میں ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا۔یمنی ذرائع کے مطابق مرنے والے کمانڈروں کے نام ابو عبیدہ الحضرمی اور انیس الحاصلی ہیں۔ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ یہ کارروائی مارب میں القاعدہ کی ایک اہم ترین خفیہ پناہ گاہ کی بھرپور نگرانی کے بعد کی گئی۔یہ کارروائی ان سلسلہ وار حملوں کا حصہ ہے جن میں گذشتہ عرصے کے دوران مارب، شبوہ اور ابین صوبوں میں امریکی طیاروں کے واسطے القاعدہ سے منسلک عناصر کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔نومبر کے اواخر میں مارب میں وادی عبیدہ کے علاقے الحصون میں ڈرون حملے کے نتیجے میں القاعدہ تنظیم کا ایک اہم کمانڈر منیر الاہدل ع±رف ’ابو الہیجائ‘ اپنے ساتھیوں سمیت مارا گیا تھا۔ الاہدل یمن میں تنظیم کے عسکری ذمے دار کے طور پر کام کر رہا تھا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan