ایمریٹس طیارے کی انجن میں خرابی، طیارہ رن وے پر ہی روکا گیا، بڑا حادثہ ٹل گیا
چنئی، 9 دسمبر (ہ س)۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کی ایمریٹس ایئر لائن کی چنئی سے دبئی جانے والی پرواز منگل کو طیارے میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے منسوخ کر دی گئی۔ ایمریٹس ایئر لائن کی پرواز نمبر ای کے-543 ایئربس اے-321، جس میں 296 افراد سوار تھے، چن
AVIATION-Emirates-Engine


چنئی، 9 دسمبر (ہ س)۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کی ایمریٹس ایئر لائن کی چنئی سے دبئی جانے والی پرواز منگل کو طیارے میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے منسوخ کر دی گئی۔ ایمریٹس ایئر لائن کی پرواز نمبر ای کے-543 ایئربس اے-321، جس میں 296 افراد سوار تھے، چنئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی کے لیے معمول کے مطابق صبح 3:50 پر روانہ ہونے والی تھی، اسی دوران رن وے پر تکنیکی خرابی کا پتہ چلا۔

اطلاعات کے مطابق جیسے ہی طیارے نے رن وے پر ٹیک آف کرنا شروع کیا تو پائلٹ کو تکنیکی خرابی کا پتہ چلا جس کی وجہ سے کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا تھا۔ پائلٹ نے طیارے کو رن وے پر روک دیا۔ چنئی ہوائی اڈے کے کنٹرول روم کے حکام کو فوری طور پر مطلع کیا گیا اور جہاز کو پارکنگ بے میں لے جایا گیا۔ طیارے میں 284 مسافر اور 12 فلائٹ اٹینڈنٹ سمیت کل 296 افراد سوار تھے۔ طیارے میں بیٹھے تمام مسافروں کو بعد میںاتار دیا گیا اور بسوں کے ذریعہ انہیںکر چنئی کے مختلف ہوٹلوں میں لے جایا گیا۔

اطلاعات کے مطابق ہوائی اڈے پر انجینئرز نے خرابی کو ٹھیک کرنے کی کوشش کی لیکن بعد میں خرابی زیادہ پیچیدہ ہونے کے باعث پرواز کو ملتوی کر دیا گیا۔ ایئر لائن نے بعد میں باضابطہ طور پر بتایا کہ پرواز کو آپریشنل وجوہات کی بناء پر ری شیڈول کیا گیا اور اب یہ 10 دسمبر کو ای کے-8543 کے طور پر پرواز بھرے گی۔ صارفین کو ان کی آخری منزلوں تک پہنچانے کے لیے دوبارہ بکنگ کی جا رہی ہے، اور انہیں جلد ہی اپ ڈیٹ کردہ سفر نامہ بھیجا جائے گا۔

تاہم، ایئر لائن کے ایک اہلکار نے بتایا کہ طیارے کی مرمت کا کام مسلسل جاری ہے اور اس کی مکمل مرمت کے بعد طیارہ کل (10 دسمبر) صبح 1:30 بجے چنئی سے اڑان بھرے گا۔ گزشتہ چند دنوں میں چنئی ہوائی اڈے پر کئی پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہو چکی ہیں۔ اس کے علاوہ انڈیگو ایئر لائنز کے مسائل کی وجہ سے مسافروں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس کی وجہ سے ہوائی کرایوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande