اے ٹی ایم اکھاڑ کر لے جانے والا گروہ بے نقاب، مقابلے میں 5 ملزمان گرفتار
مرادآباد، 09 دسمبر (ہ س)۔ مراد آباد کے سول لائنز علاقے میں پندرہ دن قبل اے ٹی ایم کو لوٹنے والے بدمعاشوں اور پولیس کے درمیان منگل کوانکاؤنٹر ہوا۔ پولیس نے گینگ کے پانچ ارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں سے تین کا تعلق ضلع مراد آباد سے
ATM loot_Moradabad


مرادآباد، 09 دسمبر (ہ س)۔ مراد آباد کے سول لائنز علاقے میں پندرہ دن قبل اے ٹی ایم کو لوٹنے والے بدمعاشوں اور پولیس کے درمیان منگل کوانکاؤنٹر ہوا۔ پولیس نے گینگ کے پانچ ارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں سے تین کا تعلق ضلع مراد آباد سے ہے، ایک کا تعلق اتر پردیش کے بلند شہر اور دوسرے کا ہریانہ سے ہے۔ تصادم کے دوران دو ملزمان کو ٹانگوں میں گولیاں لگیں۔ انہیں ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان سے تین لاکھ مالیت کی نقدی، واردات میں استعمال ہونے والی کار، پستول، کارتوس اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ گینگ کے باقی نیٹ ورک سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نگر کمار رنوجے سنگھ، سول لائنز سرکل کے سرکل آفیسر کلدیپ گپتا، کٹگھر سرکل کے سی او ورون کمار نے منگل کی شام پولیس لائنز کے آڈیٹوریم میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوکیشیڈ پل کے قریب واقع پنجاب نیشنل بینک آئی سی ڈی برانچ کے اے ٹی ایم کو 24-25 نومبر کی درمیانی شب نامعلوم چوروں کے ذریعہ اکھاڑ کر چوری کر لے جانے کی واردات سامنے آئی تھی۔ اے ٹی ایم مشین کو توڑ کر اس میں رکھی 6,92,600 روپے کی نقدی چوری کر لی گئی۔ ٹوٹی اے ٹی ایم مشین امروہہ ضلع کے جنگل سے برآمد ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن سول لائنز میں جرم نمبر 900/2025، دفعہ 305(ای) بی این ایس کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

ایس پی سٹی نے مزید بتایا کہ رات گئے پولیس کو ایک خاص مخبر سے اطلاع ملی کہ اے ٹی ایم چوری کی واردات کرنے والے ملزمان اسی بریزا کار میں مراد آباد کے کانٹھ روڈ علاقے میں گھوم رہے ہیں اور دوسری بڑی واردات کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ اس اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے مستعد رہتے ہوئے کانٹھ روڈ پر بھٹاوالی میں زیر تعمیر پل کے قریب چیکنگ کی۔ اس دوران وہاں سے گزرنے والی بریزا کار میں سوار پانچ بدمعاشوں نے اچانک پولیس پارٹی کو جان سے مارنے کی نیت سے فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جانب سے اپنے دفاع میں جوابی فائرنگ کی گئی جس میں دو ملزمان عبدالمتین خان ولد محمد تسلیم ساکن بربلان تھانہ مغلپورہ مرادآباد اور تنظیم ولد محمد حسین ساکن ہمسفر ہال کے پیچھے تھانہ مغل پورہ ٹانگوں میں گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے۔ اس کے ساتھ ہی حذیف الرحمن عرف حسنین ولد گلزار احمد ساکن ناگفنی ڈیہریا تھانہ مراد آباد، نریش عرف فوجی ولد گروار سنگھ ساکن وسندھرا، اورنگ آباد تھانہ بلند شہر ضلع اور زبیر خان ولد آزاد ساکن ضلع پلو ل ہریانہ کو بھی گرفتار کیا گیا۔ زخمیوں کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

سی او سول لائنز کلدیپ گپتا نے بتایا کہ جعلی نمبر والی 1 بریزا کار، 308300 روپے کی نقدی، اے ٹی ایم مشین کاٹنے کا سامان، 5 موبائل فون، 3 سم کارڈ، 1 نیٹ ڈیوائس، 4 اے ٹی ایم کارڈ، 4 جعلی آدھار کارڈ،پانچ عددطمنچےناجائز 315 بور مع 6 عدد خول کارتوس اور 14 عدد زندہ کارتوس315بور، سیاہ سپرے پینٹ کا 1 کین، 2 کالے برقعے، 1 دستانے، 1 اونی ٹوپی وغیرہ برآمد کر لیے گئے۔

تفصیلی پوچھ گچھ پر، پانچوں ملزمان نے مشترکہ طور پر اعتراف کیا کہ وہ ایک منظم گینگ تھے جس کی قیادت نیامت عرف گھوڑا ولد خان محمد، ساکن رائے پوری گاؤں، اجینا، میوات، ہریانہ کر رہاتھا۔ اے ٹی ایم چوری نیامت ہمیں مختلف علاقوں میں بھیجتا ں پر اے ٹی ایم کو نشانہ بناتے ہیں۔

ملزمان کو گرفتار کرنے والوں میں سول لائنز پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر انچارج منیش سکسینہ، سینئر سب انسپکٹر ہریندر سنگھ، سب انسپکٹر سنجے سنگھ، انوج کمار، وپن پندر اور سرویلنس ٹیم اور کانسٹیبل شامل ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande