
جموں, 2 نومبر (ہ س)۔ اُدھمپور ضلع میں ایک دل دہلا دینے والے واقعہ میں 25 سالہ خاتون کے ساتھ جنگلاتی علاقے میں مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کی گئی۔ واقعہ پولیس پوسٹ راؤنڈ دومیل کے تحت آنے والے علاقے میں پیش آیا۔
ذرائع کے مطابق، خاتون کی شکایت پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا، جن کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ گرفتار شدگان کا تعلق سوتھن علاقہ اُدھمپور سے بتایا جا رہا ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ اس افسوسناک واقعہ کے سلسلے میں مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ حکام نے یقین دلایا ہے کہ حقائق سامنے لا کر ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر