شاہ رخ خان کے 60 ویں یوم پیدائش پر ممتا بنرجی نے مبارکباد پیش کی
کولکاتا، 2 نومبر (ہ س)۔ بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان کو ان کے 60ویں یوم پیدائش پر مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ ممتا بنرجی نے سنیچر اور اتوار کی درمیانی رات 12 بجے ایکس پر شاہ رخ خان کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا، ’
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی


کولکاتا، 2 نومبر (ہ س)۔ بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان کو ان کے 60ویں یوم پیدائش پر مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

ممتا بنرجی نے سنیچر اور اتوار کی درمیانی رات 12 بجے ایکس پر شاہ رخ خان کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا، ’’میرے بھائی شاہ رخ خان کو سالگرہ کی بے شمار مبارکبادیں! آپ اپنی صلاحیت اور دلکشی سے ہندوستانی سنیما کو اسی طرح مالامال کرتے رہیں۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ ممتا بنرجی شاہ رخ خان کو اپنا بھائی مانتی ہیں۔ دونوں کے قریبی تعلقات کی مثال پہلے بھی دیکھنے کو ملی ہے۔ جولائی میں اداکار کو فلم ‘کنگ’ کی شوٹنگ کے دوران پٹھوں میں چوٹ لگنے کی خبر پر انہوں نے تشویش ظاہر کی تھی اور جلد صحت یابی کی تمنا کی تھی۔ چوٹ کے بعد شاہ رخ خان کو علاج کے لیے امریکہ لے جایا گیا، جہاں وہ تقریباً ایک ماہ کے لیے شوٹنگ سے دور رہے۔

شاہ رخ خان کا کولکاتا سے تعلق کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ وہ انڈین پریمیئر لیگ کی ٹیم کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے شریک مالک ہیں، جس کا ہوم گراونڈ وہی شہر ہے جس کی ذمہ داری ممتا بنرجی سنبھالتی ہیں۔

اس سال بالی ووڈ کے تینوں قدآور ’خان‘ میں سے شاہ رخ خان دوسرے ہیں جو 60 سال کے ہوگئے ہیں۔ عامر خان نے مارچ میں اپنی 60 ویں سالگرہ منائی، جبکہ سلمان خان دسمبر میں اس عمر میں قدم رکھیں گے۔

شاہ رخ خان آخری بار فلم ’’ڈنکی‘‘ میں نظر آئے تھے اور جلد ہی اپنی اگلی فلم ’’کنگ‘‘ میں دکھائی دیں گے، جس میں ان کی بیٹی سہانا خان بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande