شمالی ریلوےکی بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں پر بڑی کارروائی
جموں, 2 نومبر (ہ س)۔ شمالی ریلوے کے جموں ڈویژن نے بغیر ٹکٹ اور غیر مجاز سفر کے خلاف ایک مؤثر مہم کے دوران گزشتہ ماہ 11 ہزار سے زائد مسافروں پر کارروائی کرتے ہوئے 67 لاکھ روپے سے زائد رقم بطور جرمانہ وصول کی ہے۔ محکمہ ریلوے کے ایک ترجمان کے مطابق،
Railway jammu


جموں, 2 نومبر (ہ س)۔ شمالی ریلوے کے جموں ڈویژن نے بغیر ٹکٹ اور غیر مجاز سفر کے خلاف ایک مؤثر مہم کے دوران گزشتہ ماہ 11 ہزار سے زائد مسافروں پر کارروائی کرتے ہوئے 67 لاکھ روپے سے زائد رقم بطور جرمانہ وصول کی ہے۔

محکمہ ریلوے کے ایک ترجمان کے مطابق، یہ مہم ریلوے آمدنی کے تحفظ اور مسافروں میں نظم و ضبط کو فروغ دینے کے مقصد سے چلائی گئی۔ اس دوران ٹرینوں اور مختلف ریلوے اسٹیشنوں پر اچانک جانچ اور معائنہ کارروائیاں انجام دی گئیں۔

ڈویژنل کمرشل منیجر اُچت سنگھل نے بتایا کہ اکتوبر کے دوران جموں ڈویژن کی ٹکٹ چیکنگ ٹیموں نے ٹرینوں اور اسٹیشنوں پر لگاتار کارروائیاں کرتے ہوئے 11,386 کیسوں میں بغیر ٹکٹ یا غیر مجاز سفر کرنے والے مسافروں کو پکڑا، جن سے مجموعی طور پر 67 لاکھ روپے بطور جرمانہ وصول کیے گئے۔

دوسری جانب، ڈویژنل ریلوے منیجر وویک کمار نے ہفتے کے روز جموں کٹرا ریل سیکشن کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ریلوے لائن، سگنلنگ نظام، سرنگوں، پلوں اور دیگر اہم ڈھانچوں کا جائزہ لیا۔ معائنہ کے دوران بجلتا، سانگر، منوال اور شہید کیپٹن تشہار مہاجن ریلوے اسٹیشنوں کی کارکردگی کا بھی معائنہ کیا گیا۔

ریلوے حکام کے مطابق، یہ معائنہ موسمِ سرما کی سختیوں سے قبل نظام کو مضبوط بنانے اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ڈھانچے کی تیاری کا حصہ ہے۔

اُچت سنگھل نے کہا کہ مسافروں کی سلامتی اور سہولت ہماری اولین ترجیح ہے، اسی مقصد کے تحت ریلوے انتظامیہ باقاعدہ بنیادوں پر معائنے اور اصلاحی اقدامات انجام دے رہی ہے تاکہ محفوظ، منظم اور معیاری سفری خدمات فراہم کی جا سکیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande