ٹائپ 1 ذیابیطس زندگی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے : ڈاکٹر حامد اشرف
ٹائپ 1 ذیابیطس زندگی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے : ڈاکٹر حامد اشرف علی گڑھ، 14 نومبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے راجیو گاندھی سینٹر برائے ذیابیطس میں آج عالمی یومِ ذیا بطیس پر ایک خاص منظر دیکھنے کو ملا جہاں، ڈی ڈائبٹیز فاؤنڈیشن نے ایک بیداری پرو
ولڈ ڈائبٹیز ڈے


ٹائپ 1 ذیابیطس زندگی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے : ڈاکٹر حامد اشرف

علی گڑھ، 14 نومبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے راجیو گاندھی سینٹر برائے ذیابیطس میں آج عالمی یومِ ذیا بطیس پر ایک خاص منظر دیکھنے کو ملا جہاں، ڈی ڈائبٹیز فاؤنڈیشن نے ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا جس نے نہ صرف لوگوں کو آگاہ کیا بلکہ ان کی حوصلہ افزائی کی۔ غورطلب ہے کہ اس پروگرام میں ٹائپ 1 ذیابیطس سے لڑنے والے بچے اور بالغ دونوں موجود تھے۔ کچھ نے اپنے سفر بتائے، کچھ نے ہمت کی کہانیاں بتائیں، اور کچھ نے پہلی بار محسوس کیا کہ وہ اکیلے نہیں ہیں۔

دی ڈائبٹیز فاؤنڈیشن کی مدیحہ اور اس کی ٹیم نے ایسے پروگرام منعقد کیے جس سے بہت سے چہروں پر مسکراہٹیں آئیں۔بچوں کے لیے کھیل، والدین کے لیے رہنمائی، اور مریضوں کے لیے یہ یقین کہ زندگی کو بھرپور طریقے سے گزارا جا سکتا ہے۔ میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر امجد علی رضوی،پیرا میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر قاضی احسان اور ڈائبٹیز کے ماہرین ڈاکٹر حامد اشرف اور ڈاکٹر شیلو نے اس تقریب میں شرکت کی اور مرض کے تعلق سے بیحد مفید مشوروں سے نوازا۔دی ڈائبٹیز فاؤنڈیشن کی مدیحہ نے وضاحت کی کہ آج کا پروگرام صرفبیداری کے بارے میں نہیں تھا بلکہ یہ امید اور وعدہ تھا کہ ٹائپ 1 ذیابیطس زندگی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے بلکہ ایک ایسا سفر ہے جسے محبت، سمجھ بوجھ اور مدد سے آسان بنایا جا سکتا ہے۔ تقریب میں بڑی تعدا دمیں مریضوں اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔۔۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande