
کولمبو، 14 نومبر (ہ س)۔
سری لنکا کے معروف ماہر تعلیم، لغت نویس، مترجم، وکیل، اور ممتاز سیاست دان ڈاکٹر ہرش چندر وجے تھونگا 94 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ۔ 25 اکتوبر 1931 کو مینووانگوڈا میں پیدا ہوئے، ڈاکٹر وجے تھونگانے اپنی زندگی سنہلی زبان کی ترویج اور ادبی ترقی کے لیے وقف کردی۔ انہوںنے پریکٹیکل سنگھلی ڈکشنری (1982) اور گناسینا گریٹ سنگھلی ڈکشنری مرتب کی، یہ دونوں تخلیقات سب سے جامع لغات میں سے ہیں۔
ڈیلی نیوز نے ان کے انتقال کی اطلاع دی۔ انہوں نے سنگھلی حروف تہجی کی معیاری کاری کے لیے سائنسی نظریات پیش کیے۔ یہسنگھلی زبان کی ترقی اور تحفظ کے لیے ان کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ وہ سری لنکا کے مختلف سرکاری اداروں میں مختلف عہدوں پر فائز رہے۔ وجے تھونگا مدر لینڈ پیپلز پارٹی سے وابستہ تھے۔ انہوں نے 1994 اور 1999 میں صدارتی انتخابات میں حصہ لیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ