
بہار انتخابات کے نتائج کے درمیان شیئر مارکیٹ میں گراوٹ، سینسیکس 241 پوائنٹس گرا
نئی دہلی، 14 نومبر (ہ س)۔ بہار اسمبلی انتخابات کے نتائج سے قبل سرمایہ کار محتاط نظر آ رہے ہیں۔ ووٹوں کی گنتی کے دوران ہفتے کے آخری کاروباری دن جمعہ کی صبح ابتدائی کاروبار میں سینسیکس اور نفٹی سرخ نشان میں نظر آئے۔ فی الحال مارکیٹ میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔
بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا سینسیکس 240.61 پوائنٹس یعنی 0.28 فیصد گر کر 84,238.06 کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 106.40 پوائنٹس یعنی 0.41 فیصد گر کر 25,772.75 کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔
شیئر مارکیٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ انتخابی نتائج واضح ہونے کے ساتھ ہی مارکیٹ کا رجحان بدل جائے گا۔ نتائج کا اعلان ہونے کے بعد ہی مارکیٹ میں واضح سمت نظر آئے گی، فی الحال کے رجحان کے مطابق سرمایہ کار محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ایک دن قبل اتار چڑھاو والے کاروبار کے درمیان بی ایس ای کا سینسیکس 12.16 پوائنٹس یعنی 0.014 فیصد کے معمولی اضافے کے ساتھ 84,478.67 کی سطح پر بند ہوا تھا۔ اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 3.35 پوائنٹس یعنی 0.013 فیصد کے اضافے کے ساتھ25,879.15 کی سطح پر بند ہونے میں کامیاب رہا تھا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن