روس کا یوکرین پر ہوائی حملہ، دارالحکومت کیف میں 11 عمارتوں کو نقصان پہنچا، 12 افراد زخمی
روس کا یوکرین پر ہوائی حملہ، دارالحکومت کیف میں 11 عمارتوں کو نقصان پہنچا، 12 افراد زخمی کیف، 14 نومبر (ہ س)۔ روس نے رات کو یوکرین کے دارالحکومت کیف پر بڑے پیمانے پر میزائل اور ڈرون سے حملہ کیا۔ روس نے اس دوران دارالحکومت کو نشانہ بناتے ہوئے سینکڑ
یوکرینی توپ خانے کی ٹیمیں روس کے ساتھ لڑائی کے اگلے مورچوں پر تعینات ہیں۔ ذرائع سے لی گئی تصویر : یوکرینی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کا دفتر۔


روس کا یوکرین پر ہوائی حملہ، دارالحکومت کیف میں 11 عمارتوں کو نقصان پہنچا، 12 افراد زخمی

کیف، 14 نومبر (ہ س)۔ روس نے رات کو یوکرین کے دارالحکومت کیف پر بڑے پیمانے پر میزائل اور ڈرون سے حملہ کیا۔ روس نے اس دوران دارالحکومت کو نشانہ بناتے ہوئے سینکڑوں میزائل داغے۔ مقامی وقت کے مطابق رات تقریباً 12.45 بجے کیف میں متعدد دھماکے ہوئے۔ رات 1 سے 1.30 بجے کے درمیان دو بار دھماکوں کی آواز سنی گئی۔ کیف شہر کی فوجی انتظامیہ کے سربراہ تیمور تکاچینکو نے حملوں کے درمیان ایک انتباہ بھی جاری کیا۔ انتباہ میں کہا گیا، ’’روسی افواج رہائشی عمارتوں پر حملہ کر رہی ہیں۔ کیف کے تقریباً ہر ضلع میں متعدد بلند عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔‘‘

دی کیف انڈیپنڈنٹ اخبار کی رپورٹ کے مطابق، آج صبح ڈرون کا ملبہ کیف کے ڈنیپرووسکی ضلع میں ایک پانچ منزلہ رہائشی عمارت پر گرا۔ اس کے علاوہ ایک اور رہائشی عمارت کی 12ویں منزل پر آگ لگنے کی بھی اطلاع ہے۔ کیف سٹی ملٹری ایڈمنسٹریشن کے مطابق، پوڈلسکی ضلع میں ایک رہائشی عمارت کی 10ویں منزل پر اور سولومنسکی ضلع میں ایک پانچ منزلہ عمارت کی چھت پر بھی آگ لگی۔ اس کے علاوہ پوڈلسکی ضلع میں ایک تیسری عمارت اور ایک غیر رہائشی عمارت بھی آگ کی زد میں آ کر جل گئی۔

کیف کے میئر وٹالی کلٹسکو نے بتایا کہ کیف میں رات بھر ہونے والے حملوں میں مجموعی طور پر کم از کم 11 کثیر منزلہ عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ ہولوسیووسکی اور شیوچینکِوسکی اضلاع میں ایک طبی سہولت مرکز اور انتظامی عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ حکام نے بتایا کہ شہر بھر میں کم از کم 12 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں سے پانچ کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے، جن میں ایک حاملہ خاتون بھی شامل ہے۔ حملوں کے دوران کیف کے متعدد اضلاع میں بجلی غائب رہی۔ میئر کلٹسکو نے بتایا کہ حملوں سے بجلی کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے۔

دارالحکومت کے ڈارنٹسکی ضلع میں حملوں کے دوران متعدد گاڑیوں میں آگ لگنے کی بھی اطلاع ملی ہے۔ حکام نے بتایا کہ ڈرون حملوں کے درمیان دارالحکومت میں ہوائی سیکورٹی کے انتظامات فعال ہیں۔ میزائل حملے کے خدشے کے پیش نظر پورے ملک میں ہوائی حملوں کی وارننگ جاری کی گئی۔ جنگی نگرانی گروپوں کے مطابق، کیف کے بیرونی علاقے میں واقع بیلا ٹسیرکوا بھی روسی حملوں کا نشانہ بنا۔ کیف اوبلاسٹ کے گورنر مائیکولا کلاشنک نے بتایا کہ حملے میں ایک 55 سالہ شخص تھرمل برن سے زخمی ہو گیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande