لال قلعہ کے قریب بم دھماکہ ظالمانہ عمل اور انتہائی افسوسناک
نئی دہلی،14نومبر(ہ س)۔شاہی امام مسجد فتح پوری دہلی مولانا ڈاکٹر مفتی محمد مکرم احمد نے جمعہ کی نماز سے قبل خطاب میں مسلمانوں سے پرزور اپیل کی کہ اللہ تعالیٰ کی رسی کو مضبوطی کے ساتھ پکڑیں اور باہمی محبت اور تعاون کو فروغ دیں۔ انہوں نے 10 نومبر کی ش
لال قلعہ کے قریب بم دھماکہ ظالمانہ عمل اور انتہائی افسوسناک


نئی دہلی،14نومبر(ہ س)۔شاہی امام مسجد فتح پوری دہلی مولانا ڈاکٹر مفتی محمد مکرم احمد نے جمعہ کی نماز سے قبل خطاب میں مسلمانوں سے پرزور اپیل کی کہ اللہ تعالیٰ کی رسی کو مضبوطی کے ساتھ پکڑیں اور باہمی محبت اور تعاون کو فروغ دیں۔ انہوں نے 10 نومبر کی شام کو لال قلعے کے قریب بم دھماکہ پر شدید غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس ظالمانہ حرکت پر شدید رد عمل کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ یہ ظالمانہ اور بزدلانہ حرکت ہے جو انتہائی افسوسناک ہے اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، لال قلعہ کے قریب دھماکہ میں بہت سے بے قصور انسانوں کی جانیں چلی گئیں اور بہت سے لوگ شدید زخمی ہو گئے مرنے والوں میں ہر فرقے کے لوگ شامل ہیں ،ہلاک ہونے والوں کے پسماندگان سے ہم تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد شفایابی کے لیے دعا گو ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ جنہوں نے دہشت گردانہ کارروائی کو انجام دیا ہے ان کو سخت سے سخت سزا دی جائے اور غیر جانبدارانہ اعلی سطحی انکوائری کر کے اصل مجرموں کا پتہ لگایا جائے اور آئندہ کے لیے انتظامیہ مستعدی کا مظاہرہ کرے تاکہ ایسا اندوہناک سانحہ کہیں اور رونما نہ ہو ۔

مفتی مکرم نے کہا کہ دہشت گردی کو ختم کرنے میں ہم سب بھارت سرکار کے ساتھ ہیں ہندوستان ایک سیکولر جمہوری ملک ہے کسی بھی طرح کی نفر ت و دہشت گردی کو بخشا نہیں جانا چاہیے۔ جہاں تک مذہب اسلام کا تعلق ہے تو یہ امن اور محبت کا مذہب ہے یہ انسانیت نوازی کا مذہب ہے جس میں بلا تفریق ہر انسان سے اچھا برتاو¿ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم ہے کہ تم زمین والوں پر رحم کرو آسمان والا تم پر رحم کرے گا۔ جو لوگ بھی دہشت گردی میں ملوث ہیں وہ گمراہ ہیں ہم سب سے اپیل کرتے ہیں کہ محبت اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دیں اور ماحول کو خراب کرنے والوں سے ہوشیار رہیں ۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande