ریاسی پولیس نے منشیات مخالف مہم کے دوران ایک شخص کو گرفتار کیا
ریاسی پولیس نے منشیات مخالف مہم کے دوران ایک شخص کو گرفتار کیا جموں، 14 نومبر (ہ س)۔ ریاسی پولیس نے منشیات کے خلاف جاری مہم کے تحت ایک اہم کارروائی انجام دیتے ہوئے سائیکو ٹروپک ادویات کی بڑی کھیپ ضبط کرکے ایک اسمگلر کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطاب
ریاسی پولیس نے منشیات مخالف مہم کے دوران ایک شخص کو گرفتار کیا


ریاسی پولیس نے منشیات مخالف مہم کے دوران ایک شخص کو گرفتار کیا

جموں، 14 نومبر (ہ س)۔ ریاسی پولیس نے منشیات کے خلاف جاری مہم کے تحت ایک اہم کارروائی انجام دیتے ہوئے سائیکو ٹروپک ادویات کی بڑی کھیپ ضبط کرکے ایک اسمگلر کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ کٹرا کی حدود میں پی سی پی سرلی پر ایک خصوصی ناکہ لگایا گیا تھا۔

چیکنگ کے دوران ایک پیدل شخص جو پنتھال کی جانب سے کٹرا کی طرف آرہا تھا، روک کر اس سے پوچھ گچھ کی گئی۔ اس نے اپنی شناخت بلو ولد پنجابو سکنی لڈھا، تحصیل مونگری، ضلع ادھم پور بتائی، جو اس وقت ریلوے اسٹیشن کٹرا پر صفائی کا کام کر رہا ہے۔ مشکوک حرکات کی بنا پر پولیس نے اس کی تلاشی لی۔ اس کے قبضے سے ایک سرخ رنگ کے تھیلے میں بڑی مقدار میں ممنوعہ ادویات برآمد ہوئیں جن میں الپرازولم ٹیبلٹس آئی پی 0.5 ملی گرام کی 108 اسٹرپس اور ٹراماڈول ہائیڈروکلورائیڈ کیپسولز آئی پی کے 30 اسٹرپس شامل ہیں۔

ملزم ان ادویات کے متعلق کوئی معقول وضاحت یا دستاویز پیش کرنے میں ناکام رہا، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تھانہ کٹرا میں ایف آئی آر نمبر 312/2025 زیر دفعات 8/21/22 این ڈی پی ایس ایکٹ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ منشیات کی اس کھیپ کے ذرائع اور اس نیٹ ورک سے وابستہ دیگر افراد کا پتہ لگایا جا سکے۔ ایس ایس پی ریاسی پرمجیت سنگھ نے کہا کہ ریاسی پولیس منشیات کے مکمل خاتمے اور نوجوان نسل کو اس لعنت سے محفوظ رکھنے کے لیے بھرپور کارروائیاں جاری رکھے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande